شیخ حسینہ کے خلاف بنگلہ دیش حکومت کا بڑا قدم، انٹر پول سے ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی گزارش

بنگلہ دیشی پولیس نے حال ہی میں شیخ حسینہ اور 72 دیگر کے خلاف خانہ جنگی بھڑکانے اور محمد یونس کی قیادت والی عبوری انتظامیہ کو ہٹانے کی سازش کرنے کے الزام میں معاملہ درج کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شیخ حسینہ / آئی اے این ایس</p></div>

شیخ حسینہ / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف بنگلہ دیش نے انٹرپول کی مدد مانگی ہے۔ بنگلہ دیش پولیس کے قومی سینٹرل بیورو (این سی بی) نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت 12 لوگوں کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی انٹر پول سے گزارش کی ہے۔ میڈیا میں ہفتہ کو یہ اطلاع دی گئی۔

بنگلہ دیشی پولیس نے حال ہی میں شیخ حسینہ اور 72 دیگر کے خلاف خانہ جنگی بھڑکانے اور محمد یونس کی قیادت والی عبوری انتظامیہ کو ہٹانے کی سازش کرنے کے الزام میں معاملہ درج کیا ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (میڈیا) انعام الحق ساگر نے ہفتہ کو انٹر پول کے سامنے گزارش بھیجنے کی تصدیق کی۔


انعام الحق نے کہا کہ این سی بی عدالتوں، سرکاری وکیلوں اور جانچ ایجنسیوں سے ملی اپیلوں کی بنیاد پر انٹرپول سے ایسی گزارش کرتی ہے۔ یہ درخواست ان الزامات کے سلسلے میں داخل کی جاتی ہے جو جانچ کے دوران یا چل رہے مقدمے کی کارروائی کے توسط سے سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک میں رہنے والے بھگوڑوں کے ٹھکانوں کی پہچان کرنے میں انٹرپول اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک بار جب کسی فرار شخص کے ٹھکانے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو وہ اطلاع انٹر پول کو بھیج دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ کارنر نوٹس کے لیے گزارش ابھی عمل میں ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ سال طلبا کی قیادت میں بڑے پیمانے پر ہوئے مظاہرہ کے بعد عوامی لیگ کی حکومت بے دخل ہو گئی تھی اور 77 سالہ شیخ حسینہ نے ہندوستان کی پناہ لے لی تھی۔ بین الاقوامی جرائم ٹربیونل کے چیف پراسیکیوٹر دفتر نے گزشتہ سال نومبر میں پولیس ہیڈ کوارٹر سے باضابطہ درخواست کی تھی کہ حسینہ اور دیگر مفرور سمجھے جانے والے افراد کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد طلب کی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔