شہبا ز حکومت پر خطرے کے بادل: بلاول نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے اتحاد ختم کرنے کی دی دھمکی
بلاول نے کہا کہ متنازعہ نہر پروجیکٹ کو فوری طور پر منسوخ نہ کیا گیا تو وہ اڑیل شہباز شریف حکومت سے اپنی پارٹی کی وفاقی حمایت واپس لے لیں گے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھمکی دی ہے کہ اگر متنازعہ نہر پروجیکٹ کو فوری طور پر منسوخ نہ کیا گیا تو وہ اڑیل اور بے پرواہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت والی شہباز شریف حکومت سے اپنی پارٹی کی وفاقی حمایت واپس لے لیں گے۔
صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، بلاول نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے متنازعہ نہرپروجیکٹ کو فوری طور پر واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر کام نہیں کر سکتی۔
متنازعہ پروجیکٹ سیاسی اتحادیوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان تنازع کا اہم مسئلہ بن گیا ہے۔
نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق متنازعہ نہر کا معاملہ ایک بڑا پروجیکٹ ہے جس کا افتتاح پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر 2023 میں کیا تھا۔
اس میگا پروجیکٹ کے تحت صحرائے چولستان کی لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی کو سیراب کرنے کے لیے ملک بھر میں چھ نہروں کا ایک بڑا نیٹ ورک تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔ 3.3 ارب ڈالر (945 بلین پاکستانی روپے) کے منصوبے، جسے گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کہا جاتا ہے، میں دریائے سندھ کے پانی کا رخ موڑنا شامل ہے۔ اس قدم پر افسران کی طرف سے شدید تنقید کی گئی ہے، جن کا کہنا ہے کہ متعلقین سے مشاورت نہیں کی گئی تھی، اور پہلے سے ہی زیادہ سوکھ چکی ندی سے پانی موڑنے سے ندی کے نظام کو شدید نقصان پہنچے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔