ایلن مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے، چند روز بعد ہی پہنچے دوسرے مقام پر

فوربس میگزین کے مطابق پیر کے روز ٹیسلا کے حصص میں تقریباً 8 فیصد کی گراوٹ واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کی مجموعی دولت 176.2 ارب ماریکی ڈالر رہ گئی۔

ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک / Getty Images
ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کچھ دن بعد ہی دوسرے مقام پر کھسک گئے ہیں۔ ایک دن میں ان کی دولت میں تقریباً 14 ارب امریکی ڈالر کی گرواٹ واقع ہوئی ہے، جس کے بعد وہ دوسرے مقام پر آ گئے ہیں۔ برقی گاڑی تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ارب پتی ایلن مسک اب دنیا کے دوسرے نمبر کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس دوبارہ سے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

فوربس میگزین کے مطابق پیر کے روز ٹیسلا کے حصص میں تقریباً 8 فیصد کی گراوٹ واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کی مجموعی دولت 176.2 ارب ماریکی ڈالر رہ گئی۔ ایلن مسک کی دولت اب جیف بیزوس سے 6 ارب ڈالر کم ہے۔ جیف بیزوس کی مجموعی دولت اب 182.1 ارب ڈالر ہے اور وہ پھر سے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔


پیر کے روز جیف بیزوس کی کمپنی ایمیزون کے حصص میں بھی گراوٹ واقع ہوئی اور ان کی دولت میں بھی 3.6 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ خیال رہے کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک گزشتہ جمعرات کو دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔ ایلن مسک کی دولت 188 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہو گئی تھی، جوکہ جیف بیزوس کی دولت 187 بلین ڈالر سے ایک بلین ڈالر زیادہ تھی۔

الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلن مسک نے بلوم برگ کی طرف سے جاری کی گئی ارب پتیوں کی فہرست میں ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ اس فہرست میں 500 ارب پتیوں کے نام شامل ہیں۔ خیال رہے کہ بیزوس سال 2017 سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔