مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کورونا سے متاثر، تھائی لینڈ میں ہوئیں کوارنٹائن

کورونا وائرس کے سبب بین الاقوامی سطح پر ٹورنامنٹوں کا انعقاد نہ ہونے کے بعد بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال منگل سے شروع ہونے والے تھائی لینڈ اوپن سپر 1000 ٹورنامنٹ سے مقابلہ میں واپسی کرنے والی تھیں۔

تصویر آئی اے این  ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ سائنا بیڈمنٹ ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں فی الحال تھائی لینڈ میں ہیں جہاں انہیں اسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ سائنا کے لئے کورونا پازیٹو ہونا ایک بڑا جھٹکا ہے کیونکہ 12 سے 17 جنوری کے درمیان یونکس تھائی لینڈ اوپن کھیلا جانا ہے۔ اس کے بعد 19 سے 24 جنوری کے درمیان ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن اور 27 سے 31 جنوری کے درمیان بی ڈبلیو ایف عالمی ٹور فائنلز کھیلا جائے گا۔

کورونا وائرس کی وبا کے سبب تقریباً 10 مہینے تک بین الاقوامی سطح پر کھیل ٹورنامنٹوں کا انعقاد نہ ہونے کے بعد ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال منگل سے شروع ہونے والے تھائی لینڈ اوپن سپر 1000 ٹورنامنٹ سے مقابلہ میں واپسی کرنے والی تھیں۔ سندھو اکتوبر سے ہی انگلینڈ میں ٹریننگ کر رہی تھیں۔


اس سے پہلے بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال بینکاک میں ہونے والے ان ٹورنامنٹوں سے پہلے لگائی گئی پابندیوں پر خوش نہیں تھیں۔ سائنا نے کووڈ- 19 پروٹوکول کے تحت لگائی گئی پابندیوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کئی ٹوئٹ کیے تھے۔ 30 سال کی اس شٹلر کے کورونا پازیٹو ہونے کے بعد اب وہ شاید ہی ان ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گی۔

سائنا نے ٹرینر اور فزیو سے ملنے کی اجازت نہیں دینے پر عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن پر تنقید کی تھی۔ سائنا نے ساتھ ہی کہا کہ کھلاڑیوں کو پہلے ہی اس سے مطلع کرا دینا چاہیے تھا کہ انہیں تھائی لینڈ میں ان کے اسپورٹ اسٹاف سے ملنے نہیں دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔