انسان سے انسان میں نہیں پھیل رہا ’برڈ فلو وائرس‘، اس کے وبا میں تبدیل ہونے کا اندیشہ بے بنیاد!

برڈ فلو کے پرندوں میں بڑھتے معاملوں کو دیکھ کر انسانوں میں بھی انفیکشن کا اندیشہ بڑھ گیا ہے، حال ہی میں برطانیہ میں دو انسانوں میں برڈ فلو کے کیس سامنے آئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>برڈ فلو، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

برڈ فلو، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

حال ہی میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے برڈ فلو وائرس کو لے کر الرٹ جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ فلو (بخار) اب انسانوں کو بھی آسانی سے متاثر کر سکتا ہے۔ اقوام متحدہ نے دنیا بھر کے ممالک کو برڈ فلو سے دفاع کے لیے سبھی اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ برڈ فلو یعنی ایوین انفلوئنزا میں کچھ تبدیلی ہو رہی ہے جس سے بڑے پیمانے پر پرندوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

برڈ فلو کے پرندوں میں بڑھتے معاملوں کو دیکھ کر انسانوں میں بھی انفیکشن کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ حال ہی میں برطانیہ میں دو انسانوں میں برڈ فلو کے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل مئی میں بھی اس وائرس کے معاملے رپورٹ کیے گئے تھے۔ ایسے میں اب انسانوں میں بھی اس وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔


کئی لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ اگر انسانوں میں وائرس تیزی کے ساتھ پھیلا تو کیا اس سے خطرہ ہو سکتا ہے؟ یا پھر کیا برڈ فلو وائرس ایک نئی وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے؟ اس معاملے میں راجستھان کے ویٹرینری ڈاکٹر اور انیمل سائنس یونیورسٹی سے منسلک ڈاکٹر این آر راوت کا کہنا ہے کہ آج تک برڈ فلون سے انسانوں میں انفیکشن کے معاملے گنتی کے ہیں۔ یہ وائرس پرندوں سے انسانوں میں پھیل سکتا ہے، لیکن انسان سے انسان ٹرانسمیشن کا ہونا کافی مشکل ہے۔ ابھی تک جو معاملے رپورٹ کیے گئے ہیں ان میں کوئی بھی انسان وائرس کا ’کیریر‘ یعنی وائرس پھیلنے کا ذریعہ بنتا ہوا نہیں ملا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ وائرس انسانوں سے منتقل نہیں ہو رہا ہے۔ ایسے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ وائرس کووڈ یا دیگر کسی خطرناک وائرس کی طرح وبا نہیں بنے گا۔

اس کے باوجود ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو برڈ فلو کے تئیں الرٹ رہنا ہوگا۔ ایسا اس لیے کیونکہ برڈ فلو سے دفاع کے لیے کوئی ٹیکہ یا دوا نہیں ہے۔ اس سے شرح اموات بھی کافی زیادہ ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ لوگ پرندوں کے رابطے میں آنے سے پہلے احتیاط برتیں۔ کسی بیمار پرندے کے پاس نہ جائیں۔ پالٹری فارم میں جو لوگ کام کرتے ہیں، ان کو برڈ فلو سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔ ایسے میں ان کو زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔