راہل گاندھی نے ہریانہ کے کسانوں کو اپنے گھر پر دعوت دے کر وعدہ کیا پورا، خوشی میں رقص کرنے لگیں مدینہ گاؤں کی خواتین!

بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی نے ہندوستان کے عام لوگوں سے ملاقات کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ لگاتار جاری ہے۔ اس ضمن میں راہل گاندھی اب تک متعدد عام لوگوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی پہنچا ہریانہ کے کسانوں کا وفد / ٹوئٹر</p></div>

دہلی پہنچا ہریانہ کے کسانوں کا وفد / ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حال ہی میں ہریانہ کے ایک گاؤں کے کسانوں سے اچانک ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا تھا۔ راہل گاندھی نے اس وقت ان کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کو اپنی رہائش پر دعوت دیں گے، جسے انہوں نے پورا بھی کر دیا ہے۔ خاتون اور مرد کسانوں پر مشتمل ایک گروپ گزشتہ شام راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر پہنچا اور کانگریس لیڈر کے مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئے۔

راہل گاندھی نے ہریانہ کے کسانوں کو اپنے گھر پر دعوت دے کر وعدہ کیا پورا، خوشی میں رقص کرنے لگیں مدینہ گاؤں کی خواتین!

خیال رہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی نے ہندوستان کے عام لوگوں سے ملاقات کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ لگاتار جاری ہے۔ اس ضمن میں راہل گاندھی اب تک متعدد عام لوگوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔ حال ہی میں 8 جولائی کو وہ جب دہلی سے ہماچل پردیش کا سفر کر رہے تھے تو راستہ میں ہریانہ کے ایک گاؤں میں کسانوں کو کھیت میں کام کرتے ہوئے دیکھا۔ کانگریس لیڈر نے وہیں گاڑی رکوائی اور کسانوں سے ملنے پہنچ گئے۔ یہاں انہوں نے دھان کی روپائی کی اور ان کے ساتھا کھانا بھی کھایا تھا۔


ہریانہ کے مدینہ گاؤں کے یہ کسان راہل گاندھی کی رہائش گاہ (10 جن پتھ) پہنچے اور راہل گاندھی کے ساتھ عشائیہ کیا۔ دریں اثنا، خاتون کسانوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے ہماری روکھی سوکھی روٹی کھا کر بدلے میں ہمیں بہترین کھانا کھلایا اور اپنا وعدہ پورا کیا۔ دعوت کے انتظام میں راجیہ سبھا رکن دیپیندر ہڈا نے پورا تعاون کیا۔ راہل گاندھی کے یہاں دعوت پر پہنچے کسانوں کے وفد میں بچے بھی شامل تھے اور خواتین نے یہاں پہنچنے کے بعد روایتی انداز میں لوک گیت گائے اور رقص کیا۔ راہل گاندھی کے ساتھ 43 افراد نے عشائیہ کیا۔

دیپیندر ہڈا نے اس سلسلہ میں ٹوئٹ کیا ’’مجھے خوشی ہے کہ راہل گاندھی نے ہریانہ کے کسانوں سے جو اپنی رہائش پر دعوت دینے کا وعدہ کیا تھا اسے ایک ہفتے میں ہی پورا کر دیا۔ اس دوران سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی پورے وقت ان کے ساتھ رہی۔ اس سے ثابت ہوتا ہوتا ہے کہ راہل گاندھی اپنی بات کے کتنے پکے ہیں۔ کھانے کے بعد تمام دیہاتی مجھ سے ملنے رہائش گاہ پر پہنچے، ان کی خوشی دیکھتے ہی بنتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ انہیں ایسا موقع ملے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔