طبی عملہ کی سیکورٹی سے متعلق آرڈیننس، انصاف کے بنیادی اصول کے خلاف: کمیونسٹ پارٹی

مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے کہا کہ یہ آرڈیننس لایا جانا ضروری تھا لیکن اس میں سیکشن 3 سی اور سیکشن 3 ڈی کو حذف کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ پوری دنیا میں رائج اور منظور شدہ انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے کورونا وائرس کے دوران صحت عملہ پر ہو رہے حملوں کو دیکھتے ہوئے ان کی حفاظت کے لئے لائے گئے آرڈیننس میں قانونی خامیاں ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اس کی دو دفعات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سی پی ایم پولٹ بیورو نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز اور ورکرز کے بارے میں گزشتہ دنوں لائے گئے آرڈیننس کی تو وہ حمایت کرتی ہے لیکن اس میں درج دو دفعات کو ہٹانے کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ اس سے انصاف کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ پارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ آرڈیننس لایا جانا ضروری تھا لیکن اس میں سیکشن 3 سی اور سیکشن 3 ڈی کو حذف کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ پوری دنیا میں رائج اور منظور شدہ انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔


پارٹی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں یہ قابل قبول اصول ہے کہ کسی شخص کو خود کو بے قصور ثابت کرنے کا حق ہے اور کسی کو مجرم قرار دیئے بغیر ہی اسے سزا نہیں دی جا سکتی ہے، لہذا اس دفعہ کو حذف کرنا بہت ضروری ہے۔ اس دفعہ کے رہنے سے کسی معصوم شخص کو بھی جان بوجھ کر پریشان کیا جا سکتا ہے اور اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ پارٹئ آرڈیننس میں سے اس دفعہ کو ہٹانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔