سعودی عرب کے دو گولوں کے صدمہ سے نکلنے کے لئے گول کیپر کو ماہر نفسیات کا لینا پڑا سہارا

انگلینڈ کے آسٹن ولا کے موجودہ گول کیپر نے کہا کہ انہوں  نے ایک ماہر نفسیات سے بہت زیادہ تبادلہ خیال کیا کیونکہ انہوں نے دو گول کھائے، جنہیں ہضم کرنا مشکل تھا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

قطر میں جاری فیفا عالمی کپ میں اب تک کا سب سے بڑا الٹ پھیر سعودی عرب  کے ہاتھوں ارجنٹائن ٹیم کو ایک گول کے مقابلہ دو گولوں سے شکست نے پوری دنیا کو حیران زدہ کر دیا ہے۔ خود ارجنٹائن کے کھلاڑی اور گول کیپر اس شکست سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز نے انکشاف کیا کہ انہیں سعودی عرب سے ہارنے اور 2022 کے ورلڈ کپ کے آغاز میں ہی اپنی ٹیم کے خلاف دو گول ہوجانے کے صدمے سے نکلنے کے لئے ماہر نفسیات کی مدد لینا پڑی ہے۔


ارجنٹائن کے ساتھ اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کے کھلاڑیوں صالح الشہری اور سالم الدوسری نے دو گول کئے تھے۔ انہیں گولوں کے سبب سعودی عرب نے ایک کے مقابلہ میں دو گولوں سے ارجنٹائن کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

ای ایس پی این کے مطابق 30 سالہ مارٹینیز نے ہفتے کے روز میکسیکو کے خلاف اپنے ملک کی فتح کے بعد کہا کہ سعودی عرب کے خلاف شکست کے بعد انہوں  نے ایک ماہر نفسیات سے بات چیت کی، کیونکہ وہ  گزشتہ تین دنوں میں بہت تناؤ محسوس کر رہا تھا۔


انگلینڈ کے آسٹن ولا کے موجودہ گول کیپر نے مزید کہا کہ انہوں  نے ایک ماہر نفسیات سے بہت زیادہ تبادلہ خیال کیا کیونکہ انہوں نے دو گول کھائے جنہیں ہضم کرنا مشکل تھا۔ ہسپانوی رپورٹس نے بتایا ہے کہ ایمیلیانو نے آرسنل کلب کے شعبہ نفسیات کے سابق سربراہ ڈیوڈ پریسلی کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ سالوں میں اس کے ساتھ علاج شروع کر رکھا ہے تاکہ وہ فٹ بال کے لیے اپنا جذبہ ماند نہ پڑنے دیں۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */