فیفا عالمی کپ 2022: سعودی عرب کے بعد جاپان نے بھی کیا الٹ پھیر، جرمنی کو دی 1-2 سے پٹخنی

جاپان کو پہلی کامیابی 75ویں منٹ میں ملی جب رتسو نے گول داغ کر اسکور 1-1 کی برابری پر لا دیا، اسکور برابر ہوتے ہی کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا، پھر جاپان نے 83ویں منٹ میں دوسرا گول داغ دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ایک دن پہلے کی ہی بات ہے جب سعودی عرب نے ارجنٹائنا کو 1-2 سے شکست دے کر فیفا عالمی کپ 2022 ٹورنامنٹ کا بڑا الٹ پھیر کیا تھا، اور آج یہی کارنامہ جاپان نے جرمنی کو شکست دے کر انجام دیا ہے۔ گروپ ’ای‘ کے مقابلے میں جاپان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کو 1-2 سے پٹخنی دے دی۔ جاپان کے لیے ٹکوما اسانو اور رتسو دون نے گول داغے، جبکہ جرمنی کے لیے واحد گول الکے گوینڈوگن نے کیا۔

جاپان اور جرمنی کے درمیان جب میچ شروع ہوا تو شروع سے ہی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پانچویں منٹ میں جاپان کو کارنر کک ملی، لیکن اس موقع کو اسکور میں تبدیل نہیں کیا جا سکا۔ اس کے ٹھیک بعد جرمنی کے کھلاڑی کمیچ نے 14ویں منٹ میں گول کرنے کی ناکام کوشش کی۔ بعد ازاں 17ویں منٹ میں جرمنی کو پھر گول کرنے کا موقع ملا۔ لیکن پھر سے مایوسی ہاتھ لگی۔ 19ویں منٹ میں جاپان کے کوبو نے فاؤل کیا، اور پھر جرمنی نے بھی فاؤل کیا۔ جرمنی اس درمیان لگاتار جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر رہی تھی، اور اس کا فائدہ اسے 33ویں منٹ میں ملا جب گوین ڈوگن نے گول کر ٹیم کو 1-0 سے سبقت دلا دی۔


دوسرے ہاف میں جاپان نے برابری کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن جرمنی نے ایک بار پھر 47ویں منٹ میں جارحانہ کھیل دکھاتے ہوئے گول کی ناکام کوشش کی۔ اس کے بعد 48ویں منٹ میں ٹیم نے فاؤل بھی کیا۔ اس کے بعد جاپان نے یکے بعد دیگرے گول کی کئی ناکام کوششیں کیں۔ یہ موقع 50ویں منٹ، 58ویں منٹ اور 61ویں منٹ میں بنا تھا۔ جاپان کو کامیابی 75ویں منٹ میں ملی جب رتسو نے گول داغ کر 1-1 کی برابری کروا دی۔

1-1 کی برابری ہوتے ہی کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ دونوں ٹیمیں اب سبقت بنانے کے لیے گول کی کوشش کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ لیکن جلد ہی 83ویں منٹ میں جاپان کے لیے اسانو نے گول داغ دیا۔ اس طرح جاپان نے 1-2 سے سبقت بنا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے الٹ پھیر کی طرف قدم بڑھا دیا۔ جرمنی نے آخر تک کوشش کی کہ اسکور برابر ہو جائے، لیکن جاپانی کھلاڑیوں نے ہر کوشش کو ناکام بنا دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔