’علی بابا– داستانِ کابل‘ کا شوٹنگ اسٹوڈیو جل کر خاک، اداکارہ تُنیشا شرما کی یہیں ہوئی تھی موت

اس اسٹوڈیو میں 24 دسمبر 2022 کو سیریل ’علی بابا: داستانِ کابل‘ کی شوٹنگ کر رہی 21 سالہ اداکارہ تُنیشا شرما کی لاش ملی تھی، سیٹ کے ایک واش روم میں انھیں پھانسی پر لٹکا پایا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تُنیشا شرما، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تُنیشا شرما، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کے پالگھر میں جمعہ کی دیر رات ایک شوٹنگ اسٹوڈیو میں حیرت انگیز طور سے آگ لگ گئی اور وہ جل کر خاک ہو گیا۔ خاص بات یہ ہے کہ پانچ مہینے پہلے اسی اسٹوڈیو میں ٹیلی ویژن اداکارہ تُنیشا شرما کی لاش ملی تھی۔ تُنیشا کو خود کشی کے لیے اُکسانے کے الزام میں اس کے عاشق شیزان خان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

ایک افسر کے مطابق ممبئی سے تقریباً 40 کلومیٹر دور وسئی شہر کے کامن واقع بھجن لال اسٹوڈیو میں نصف شب کو آگ لگنے کی خبر ملی۔ افسر کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے وسئی اور وِرار سے فائر بریگیڈ ٹیموں کو بھیجا گیا تھا۔ آخر کار ہفتہ کی علی الصبح تقریباً 4 بجے آگ کو بجھانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔


افسران نے بتایا کہ واقعہ کے وقت اسٹوڈیو میں کوئی نہیں تھا اس لیے کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ حالانکہ آگ لگنے کی وجہ سے پورا اسٹوڈیو جل کر خاک ہو گیا۔ افسر نے کہا کہ فی الحال آگ لگنے کی وجہ یا شوٹنگ والی جگہ کو ہوئے نقصان کے بارے میں ٹھیک ٹھیک سے جانکاری نہیں مل سکی ہے۔

واضح رہے کہ اسی اسٹوڈیو میں 24 دسمبر 2022 کو 21 سال کی اداکارہ تُنیشا شرما کی لاش ملی تھی۔ وہ سیریل ’علی بابا: داستانِ کابل‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ سیٹ کے ایک واش روم میں انھیں پھانسی پر لٹکا پایا گیا تھا، جس نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں زبردست ہنگامہ پیدا کر دیا تھا۔ ایک دن بعد اس کے عاشق شیزان خان کو مبینہ طور پر خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور تقریباً تین ماہ جیل میں رہنے کے بعد مارچ میں اسے ضمانت دے دی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔