سو رقاصوں کی امداد کے لئے آگے آئیں کیٹرینہ کیف

کیٹرینہ کیف نے 100 رقاصوں کے بینک اکاؤنٹس میں براہ راست رقم منتقل کرکے مدد کی ہے تاکہ وہ کچھ کام شروع کرسکیں اور اپنی زندگی گزار سکیں۔

کیٹرینہ کیف، تصویر سوشل میڈیا
کیٹرینہ کیف، تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی گرل کیٹرینہ کیف نے 100 رقاصوں کی مدد کے لئے آگے آتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف عام لوگ بلکہ فلم انڈسٹری کے لوگ بھی پریشان ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران کئی فنکار اور یومیہ اجرت پانے والے ورکرس کو بھی بیروزگاری کا سامنا کرنا پڑا ہے، حالانکہ شوٹنگ شروع ہوگئی ہے لیکن پھر بھی ان لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے یا چند ہی افراد کے پاس کام ہے، ایسے میں انڈسٹری کے لوگوں کی گزر بسر مشکل ہوگئی ہے۔ کیٹرینہ کیف نے ان کی مدد کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔

کیٹرینہ کیف نے 100 رقاصوں کے بینک اکاؤنٹس میں براہ راست رقم منتقل کرکے مدد کی ہے تاکہ وہ کچھ کام شروع کرسکیں اور اپنی زندگی گزار سکیں۔ بتایا جارہا ہے کہ کچھ رقاصوں نے اس پیسہ سے اپنا مختصر سا کاروبار شروع کردیا ہے، جیسے سڑک کے کنارے سبزیاں، انڈے اور نمکین فروخت کرنا اور کچھ نے ٹفن سروس شروع کر دی ہے۔


بیک گراؤنڈ ڈانسر رہ چکے راج سورانی اس اس مشکل وقت میں رقاصوں کو خود کفیل بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کترینہ کیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’رقاصوں نے کترینہ کے ذریعہ منتقل کردہ رقم کا استعمال چھوٹے کاروبار شروع کرنے جیسے ٹفن خدمات، بیوٹی سروسس، اور گھر میں بنی چاکلیٹ فروخت کرنے کے لئے کیا ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Aug 2020, 12:36 PM