ماں اپنے بچے کا گلا دبا رہی تھی، کہا بھوک کی وجہ سے ایسا کیا

شوہر نے اپنی اہلیہ پر 15 ماہ کے بچے کا گلا دبانے کا الزام لگایا تو بیوی نے کہا کہ شوہر اور سسرال والے اسے بھوکا رکھتے ہیں جس کی وجہ سے اس نے اپنے بچے کی پٹائی کی۔

تصویرسوشل میڈیا
تصویرسوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اڈیشہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے ذریعہ اپنے ۱۵ماہ کے بچے کو مارنے اور گلا دبانے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جو وائرل ہو گیا ۔ اڈیشہ کے گوپ علاقہ میں رہنے والے اس شخص نے تھانے میں اپنی بیوی کے خلاف رپورٹ درج کرائی اور پولیس نے اس کی شکایت پر اس کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس عورت کے شوہر نے پولیس کو ویڈیو دکھایا جس کو گھر میں لگے کیمرے کے ذریعہ حاصل کیاگیا تھا۔ اس ویڈیو میں خاتون کو اپنے ہی بچے کو انتہائی بےرحمی سے پیٹتے اور گلا دباتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شوہر نے الزام لگایا کہ اس نے گھر میں چھپا کر کئی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہوئے ہیں کیونکہ ان کی بیوی ان کی غیر موجودگی میں ان کے والدین کی پٹائی کرتی تھی۔شوہر نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی اپنے بچے کوبھی پیٹتی ہے۔اس نے کہا کہ وہ سی سی ٹی وی کے ذریعہ اپنی بیوی کا اصلی چہرا سب کےسامنے لانا چاہتا تھا۔


جس عورت کا ویڈیو وائرل ہوا ہے اس نے اپنے شوہر کے تمام الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس کا شوہر اور ساس، سسر اس پر جسمانی زیادتیاں کرتے ہیں اور اس کو کئی کئی دن تک بھوکا رکھتے ہیں ۔ خاتون نے کہا کہ بھوک اور زیادتی کی وجہ سے وہ کئی رو ز سے ذہنی تناؤ میں تھی جس کی وجہ سے اس نے اپنے بچے کی پٹائی کر دی۔ معاملہ کی حقیقت جاننے کے لئے پولیس نے جانچ شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */