ملیالم فلموں کے مشہور مزاحیہ اداکار ماموکویا کا انتقال، کوزیکوڈ کے پرائیویٹ اسپتال میں لی آخری سانس

ماموکویا نے اپنے ایکٹنگ کیریر کا آغاز 1979 میں تھیٹر سے شروع کیا تھا، وہ مزاحیہ کرداروں کے لیے بہت مشہور تھے، انھوں نے اپنی اداکاری سے لوگوں کو خوب ہنسایا۔

<div class="paragraphs"><p>ماموکویا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ماموکویا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ملیالم فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف مزاحیہ اداکار ماموکویا کا آج 77 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ یہ خبر مالی ووڈ کے لیے انتہائی افسوسناک ہے اور سوشل میڈیا پر رنج و الم کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ماموکویا نے کیرالہ کے کوزیکوڈ واقع ایک پرائیویٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ پیر کے روز پونگ گوڈ جنکیہ سیونز فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران ماموکویا اچانک زمین پر گر گئے تھے۔ انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج چل رہا تھا۔

کچھ رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ جب تقریب کے دوران ماموکویا زمین پر گرے تھے تو اس دوران انھیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔ اسپتال میں ان کی طبیعت میں کوئی بہتری دکھائی نہیں دے رہی تھی اس لیے گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ماموکویا کے اہل خانہ کو مطلع کیا تھا کہ ونٹی لیٹر پر رکھ کر ان کی زندگی کو بچایا گیا ہے۔ بہت کوششوں کے بعد بھی ڈاکٹر انھیں بچانے میں کامیاب نہیں ہو پائے اور آج دوپہر تقریباً 1.10 بجے انھوں نے آخری سانس لی۔


واضح رہے کہ ماموکویا نے اپنے ایکٹنگ کیریر کا آغاز 1979 میں تھیٹر سے شروع کیا تھا۔ وہ مزاحیہ کرداروں کے لیے بہت مشہور تھے۔ انھوں نے اپنی اداکاری سے لوگوں کو خوب ہنسایا۔ فلم ناظرین ماموکویا کے مالاباری ایکسنٹ (بولنے کا انداز) کو بہت پسند کرتے تھے اور یہی ان کی طرف لوگوں کی کشش کی اہم وجہ تھی۔ ماموکویا نے کم و بیش 450 فلموں میں اداکاری کا جلوہ بکھیرا۔ وہ فرنچ فلم ’فلامن ام پاراڈائی‘ میں بھی اداکاری کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔