سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا دھماکہ خیز ٹریلیر ریلیز، بھائی جان نے جیتا سبھی کا دل

فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ ٹریلر کے شروع میں سلمان خان سنسکرت کا شلوک وِرد کرتے دکھائی دیتے ہیں، ٹریلر میں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کی رومانٹک کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

سلمان خان / آئی اے این ایس
سلمان خان / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان کی دیرینہ فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر آج منظر عام پر آ گیا ہے۔ یہ ٹریلر بھائی جان کے چاہنےوالوں کے لیے کسی ’ویزوئل ٹریٹ‘ سے کم نہیں ہے۔ دراصل ٹریلر میں رومانس، ایکشن، ڈراما اور رقص سبھی کچھ بھرپور انداز میں دکھائی دے رہا ہے۔

فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ ٹریلر کے شروع میں سلمان خان سنسکرت کا شلوک وِرد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ٹریلر میں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کی رومانٹک کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یعنی ایک بار پھر سلمان اپنی محبت کے لیے زوردار ایکشن کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ ٹریلر میں سلمان کے دو اسٹائل دکھائی دے رہے ہیں۔ اسیک ٹائل لمبے بال، سکس پیک ایبس والا ہے۔


فلم کی کہانی پوری طرح پوجا ہیگڑے اور سلمان خان کی لو اسٹوری کے ارد گرد تیار کی گئی معلوم پڑ رہی ہے۔ فلم کی کہانی میں جنوبی ہند کا پس منظر میں ایک جگہ دکھائی پڑ رہا ہے۔ فلم شائقین کو فلم کا ٹریلر کافی پسند آ رہا ہے، اب دیکھنا ہوگا کہ عید (21 اپریل) پر ریلیز ہونے والی اس فلم کو ناظرین کا کیسا رد عمل ملتا ہے۔

فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں فلمی اداکار بہت ہی اسٹائلش انداز میں شامل ہوئے تھے۔ سلمان خان بلیک اور پرنٹیڈ پینٹ میں سویگ دکھا رہے تھے اور کالا چشمہ پہنا ہوا تھا۔ شہناز گل بھی آل بلیک لُک میں نظر آ رہی تھیں۔ لانگ بلیزر، شارٹ اسکرٹ، نیٹ ٹاپ اور ہائی ہیلز میں شہناز گل نے اپنا انٹینس انداز لوگوں کے سامنے ظاہر کیا۔ اس فلم میں پلک تیواری بھی ہیں جنھوں نے ٹریلر لانچ ایونٹ میں لال رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا۔


قابل ذکر ہے کہ فرہاد سامجی کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم 21 اپریل کو ریلیز ہوگی۔ فلم کو سلمان خان نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم سے سلمان دو نئے چہروں کو بالی ووڈ میں لانچ کر رہے ہیں۔ ایک تو پلک تیواری ہیں، اور دوسری شہناز گل۔ فلم میں پوجا ہیگڑے مرکزی کردار نبھاتی ہوئی دکھائی دیں گی، جبکہ اداکار دگوبتی ونکٹیش، سدھارتھ نگم، راگھو جویال، بھومیکا چاؤلہ جیسے اداکار بھی اہم کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔