آسکر ایوارڈس میں ایک نئی ​​کیٹیگری کا اضافہ، اب کاسٹنگ ڈائریکٹرز کو بھی ملے گا ایوارڈ

آسکر ایوارڈس 23 کیٹیگریز میں دیے جاتے ہیں جن میں اداکاری، ڈائریکشن اور بہترین فلم وغیرہ سمیت کئی شعبے شامل ہیں، نئی کیٹیگری کے اضافے سے اب کاسٹنگ ڈائریکٹرز کو بھی ایوارڈ جیتنے کا موقع ملے گا۔

<div class="paragraphs"><p>آسکر کی علامتی تصویر</p></div>

آسکر کی علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

فلمی دنیا کے سب سے باوقار ایوارڈ آسکر میں اب ایک نئی کیٹیگری کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کیٹیگری کے تحت اب فلموں میں اداکاروں کو کاسٹ کرنے والے ہدایت کاروں کو بھی آسکر جیتنے کا موقع ملے گا۔ ابھی تک آسکر میں 23 کیٹیگری میں ایوارڈ دیے جاتے تھے۔ اس نئی کیٹیگری میں اضافے کے بعد آسکرایوارڈ کی اب 24 کیٹیگریز ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ آسکر ایوارڈز کا شمار دنیا کے باوقار ایوارڈز میں ہوتا ہے۔ ہر سال فلم انڈسٹری ان ایوارڈز کے اعلان کا انتظار کرتی ہے۔ ورائٹی میگزین کی رپورٹ کے مطابق اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز نے جمعرات (8 فروری) کی صبح اعلان کیا کہ آسکر میں کاسٹ کرنے کے لیے ایک زمرہ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس زمرے کے تحت 2025 میں ریلیز ہونے والی فلموں کا دعویٰ کیا جائے گا اور اسے 98ویں اکیڈمی ایوارڈز سے نافذ کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ اس سال آسکر ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد 10 مارچ کو ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں ہونے والا ہے۔ اس کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ نامزدگیوں میں اس بار اوپن ہائیمر، پوور تھنگز اور باربی کا غلبہ رہا ہے۔ سب سے زیادہ نامینیشن (نامزدگی) اوپن ہائیمر کو ملی ہے جسے 13 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ پوور تھنگز کو 11 اور باربی کو 8 کیٹیگریز میں نامینیٹ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں افسوسناک بات یہ ہے کہ اس بار  کوئی بھی انڈین فلم آسکر ایوارڈز میں نامزدگیوں تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ لیکن ہندوستانی نژاد کینیڈین فلمساز نِشا پاہوجا کی دستاویزی فلم ’ٹو کل اے ٹائیگر‘ کو نامینیشنس میں ضرور شامل کیا گیا ہے۔ یہ دستاویزی فلم جھارکھنڈ کے ایک مشہور واقعہ پر بنائی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔