گٹار بجانے میں عالمی مسائل کا حل!

دنيا ميں مثبت تبديلی لانے کے ليے کئی طرح کی کوششيں جاری ہيں۔ ايسی ہی ايک کاوش موسیقی کی ايک منفرد چيمپئن شپ کے ذريعے بھی جاری ہے، جس ميں دنيا بھر کے لوگ گٹار بجانے اور رقص کرنے کی اداکاری کرتے ہيں۔

گٹار بجانے میں عالمی مسائل کا حل؟
گٹار بجانے میں عالمی مسائل کا حل؟
user

ڈی. ڈبلیو

رون ميسل نے سالانہ ايئر گٹار ورلڈ چيمپئن شپ جيت لی ہے۔ امريکا سے تعلق رکھنے والے ميسل نے فن لينڈ ميں منعقدہ چيمپئن شپ کے فائنل ميں سخت مقابلے کے بعد کاميابی حاصل کی۔ چيمپئن شپ ميں دوسری پوزيشن آسٹريلوی اليگزينڈر رابرٹس نے جبکہ تيسری پوزيشن فريڈرک ريو نے لی۔

'دا مارکوئس‘ کے نام سے مشہور ميسل اس سے قبل بھی دو مرتبہ فائنل میں اپنی قسمت آزما چکے ہيں ليکن سرخرو نہ ہو سکے۔ اس بار البتہ وہ يہ مقابلہ جيتنے ميں کامياب رہے۔ رون ميسل کے بقول فائنل سے قبل وہ کچھ نروس ضرور تھے ليکن اس سے ان کی کارکردگی پر کوئی اثر نہ پڑا۔ دفاعی چيمپئن جاپان سے تعلق رکھنے والی نامامی ناگورا اس بار چوتھی پوزيشن پر رہيں۔


ايئر گٹار ورلڈ چيمپئن شپ، در اصل ہے کيا؟

چيمپئن شپ کی ويب سائٹ پر 'ميک ايئر ناٹ وار‘ کے عنوان کے تحت واضع کیا گیا ہے کہ 'جنگيں اس وقت ختم ہو سکيں گی، موسمياتی تبديلياں اس وقت رک سکيں گی اور تمام منفی چيزيں اس وقت ختم ہوں گی، جب دنيا کے تمام لوگ ايئر گٹار بجانے لگيں گے۔‘ چيمپئن شپ ميں حصہ لينے والوں کو ايک گٹار بجانے کی اداکاری کرنی ہوتی ہے گو کہ ان کے ہاتھ میں گٹار نہيں ہوتا۔ انہيں پس منظر ميں بجنے والے ميوزک پر سر ہلا کر و گٹار بجانے کی نقل کر کے ايسے رقص کرنا ہوتا ہے کہ سب کچھ موسيقی کے ساتھ ضم ہوتا دکھائی دے اور پھر جتنی اچھی کارکردگی، اتنا اچھا نتيجہ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Aug 2019, 8:00 AM
/* */