ڈبلیو پی ایل 2023: ممبئی انڈینز نے ہرمن پریت کور کو بنایا خاتون ٹیم کا کپتان، 4 مارچ کو ہوگا پہلا میچ

ہرمن پریت کور کو کپتان بنائے جانے کے موقع پر ممبئی انڈینز فرنچائزی کی مالک نیتا امبانی نے کہا کہ ’’ہمیں ہرمن پریت کو ممبئی انڈینز ٹیم کا کپتان بناتے ہوئے کافی خوشی ہو رہی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ہرمن پریت کور، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ہرمن پریت کور، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دنیا بھر کی خاتون کرکٹرس نے ڈبلیو پی ایل (وومنس پریمیر لیگ) 2023 کے لیے اپنی کمر کس لی ہے۔ ٹورنامنٹ 4 مارچ سے شروع ہونے والا ہے اور تازہ ترین خبروں کے مطابق ممبئی انڈینز نے اپنی خاتون ٹیم کے کپتان کا نام بھی اعلان کر دیا ہے۔ ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو ہی ممبئی انڈینز نے اپنی خاتون ٹیم کا بھی کپتان بنایا ہے اور ان کی ٹیم وومنس پریمیر لیگ کے پہلے سیزن کے پہلے میچ میں 4 مارچ کو گجرات جائنٹس سے مد مقابل ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈبلیو پی ایل کے لیے ہوئی خاتون کرکٹرس کی نیلامی میں ممبئی انڈینز فرنچائزی نے ہرمن پریت کور کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ ہرمن کے ٹی-20 ریکارڈ کو دیکھا جائے تو وہ موجودہ وقت میں ہندوستانی خاتون ٹیم کی کپتان ہونے کے ساتھ ہی بے حد اہم کھلاڑی ہیں۔ حال ہی میں ختم ہوئے وومنس ٹی-20 عالمی کپ کے دوران ہرمن پریت کور نے اپنا 150واں بین الاقوامی مقابلہ کھیلا تھا جس کے بعد وہ اس مقام پر پہنچنے والی مرد اور خاتون کرکٹ کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔


بہرحال، ہرمن پریت کور کو کپتان بنائے جانے کے موقع پر ممبئی انڈینز فرنچائزی کی مالک نیتا امبانی نے کہا کہ ’’ہمیں ہرمن پریت کو ممبئی انڈینز ٹیم کا کپتان بناتے ہوئے کافی خوشی ہو رہی ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ہرمن نے کئی دلچسپ مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم کو جیت دلائی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ شارلوٹ اور جھولن کی حمایت سے ہماری ٹیم بھی میدان پر بہتر کھیل دکھانے میں اہل ہوگی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔