بے شرم رنگ تنازعہ: ’پٹھان‘ کی اداکارہ دیپکا پادوکون نے اپنی اور شاہ رخ کی خاموشی کی اصل وجہ سے اٹھایا پردہ

فلم ’پٹھان‘ کے کلیکشن کی بات کریں تو اس نے ہندوستان میں ہی 526 کروڑ روپے اور عالمی سطح پر 1022 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ فلم کا ہندی کلیکشن 508 کروڑ روپے ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دیپکا پادوکون  اور شاہ رخ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دیپکا پادوکون اور شاہ رخ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

شاہ رخ خان اور دیپکا پادوکون کی فلم ’پٹھان‘ دن بہ دن نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ ایسے میں فلم کی اسٹارکاسٹ بہت خوش ہے اور فلم کی کامیابی سے سبھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس درمیان دیپکا پادوکون کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے بتایا ہے کہ آخر فلم کے نغمہ ’بے شرم رنگ‘ کو لے کر ہوئے تنازعہ کے وقت وہ اور شاہ رخ نے کیوں خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔

دراصل دیپکا پادوکون کا ایک انٹرویو ’انڈیا ٹوڈے‘ نے شائع کیا ہے۔ اس انٹرویو میں دیپکا نے انکشاف کیا کہ کیوں وہ اور شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘ کو لے کر ہوئے تنازعہ پر خاموش رہے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ دونوں ایسے لوگ ہیں جو کمٹمنٹ، سخت محنت اور انکساری کو سب سے اوپر رکھتے ہیں۔ دیپکا کا کہنا ہے کہ ’’میں ہم دونوں کے لیے یہ کہہ سکتی ہوں کہ ہم کوئی دوسرا طریقہ نہیں جانتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ وہی ہے جو ہم لوگوں کا طریقہ ہے اور جو ہمیں ہمارے گھر والوں نے سکھایا ہے۔ ہم یہاں (ممبئی میں) تنہا ہی صرف اپنے خواب اور کئی امیدیں لے کر آئے تھے۔ ہم صرف کمٹمنٹس، ہارڈ ورک اور ہیوملٹی جانتے ہیں اور اس نے ہمیں وہ جگہ دی ہے جہاں ہم آج ہیں۔ اس میں سے کچھ چیزیں تجربہ اور بالغ نظری کے ساتھ آتی ہیں۔ ہم دونوں اتھلیٹ رہے ہیں۔ مجھے پتہ ہے کہ وہ اسکول اور کالج میں اسپورٹس کھیلا کرتے تھے۔ کھیل آپ کو صبر کے بارے میں بہت کچھ سکھاتا ہے۔‘‘


واضح رہے کہ چار سال کے لمبے بریک کے بعد شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ سے بڑے پردے پر واپسی کی ہے۔ یہ فلم کمائی کے کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہے۔ فلم کلیکشن کی بات کریں تو اس نے ہندوستان میں ہی 526 کروڑ روپے اور عالمی سطح پر 1022 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ فلم کا ہندی کلیکشن 508 کروڑ روپے ہے۔ یعنی جلد ہی فلم ’باہوبلی 2‘ کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، جس کے ہندی ورژن نے ہندوستان میں 511 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔