ویمنس پریمیئر لیگ: بنگلور نے ٹاس جیتا، دہلی کی پہلے گیندبازی

اسمرتی نے ٹاس کے بعد کہا، "ہم پہلے فیلڈنگ کریں گے۔ پچ پر کچھ گھاس ہے اور ہمارے پاس کچھ بہترین تیز گیند باز ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویمنس پریمیئر لیگ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ویمنس پریمیئر لیگ، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ممبئی: رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتان اسمرتی مندھانا نے اتوار کو دہلی کیپٹلس کے خلاف ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسمرتی نے ٹاس کے بعد کہا، "ہم پہلے فیلڈنگ کریں گے۔ پچ پر کچھ گھاس ہے اور ہمارے پاس کچھ بہترین تیز گیند باز ہیں۔ چار غیر ملکی کھلاڑی (ایلیس) پیری، (میگن) شٹ، سوفی (ڈیوائن) اور ہیدر نائٹ ہیں۔ (ڈبلیو پی ایل) ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، ہم اس کے منتظر تھے، یہ اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع ہے، یہ خواتین کی کرکٹ کے لیے بہت بڑی بات ہے، ہم نے تیزی سے تبدیلیاں کی ہیں، ٹیم اچھی حالت میں نظر آ رہی ہے اور انتظامیہ بھی حیرت انگیز رہی ہے۔"

دہلی کی کپتان میگ لیننگ نے کہا، "پچ اچھی لگ رہی ہے۔ وہاں تھوڑی بہت گھاس بھی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرنے سے ناخوش نہیں ہوں۔ ہمارے پاس تین تیز گیند باز اور تین اسپنر ہیں، اس وقت خواتین کی کرکٹ میں بہت سارے آل راؤنڈر ہیں۔" ہم نے اچھی پریکٹس کی ہے، سب ایک ہی کشتی پر سوار ہیں اور کھیل کے منتظر ہیں۔"


دہلی کیپٹلس الیون: شیفالی ورما، میگ لیننگ (کپتان)، مریجین کپ، جمائمہ روڈریگس، ایلیس کیپسی، جیس جوناسن، تانیا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، اروندھتی ریڈی، شیکھا پانڈے، رادھا یادو اور تارا نارس۔

رائل چیلنجرز بنگلور الیون: اسمرتی مندھانا (کپتان)، سوفی ڈیوائن، ہیدر نائٹ، دیشا کاست، ایلیس پیری، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، کنیکا آہوجا، آشا شوبھنا، پریتی بوس، میگن شٹ اور رینوکا ٹھاکر سنگھ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔