کانگریس خواتین کو بااختیار بنانے کی سب سے بڑی اسکیم لائے گی: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے کہا کہ کانگریس نے ریاست کی خواتین کو ملک میں سب سے زیادہ خود کفیل بنانے کا عزم کیا ہے اور ہم اس عزم کو پورا کریں گے۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے والی ہے اور ایسے میں پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سب سے بڑی اسکیم لانے جا رہی ہے۔ جس کے تحت خواتین کو ہر سال 18000 روپے دیئے جائیں گے۔

کمل ناتھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ مدھیہ پردیش کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو ایک خوشخبری دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چند مہینوں کے بعد عوام مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بنانے والے ہیں۔ کانگریس حکومت خواتین کو سالانہ 18,000 روپے کی مالی مدد فراہم کرے گی۔ یہ خواتین کو بااختیار بنانے کی دنیا کی سب سے بڑی اسکیم بن جائے گی۔


انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ریاست کی خواتین کو ملک میں سب سے زیادہ خود کفیل بنانے کا عزم کیا ہے اور ہم اس عزم کو پورا کریں گے۔ ریاست میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے آج ہی 'لاڈلی بہنا یوجنا' شروع کی ہے۔ اس کے تحت اہل خواتین کو ہر ماہ ایک ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;