وومنس آئی پی ایل: چنئی اور ممبئی سمیت 8 آئی پی ایل فرنچائزی خواتین کی ٹیم خریدنے کو تیار، 10 شہروں کو کیا گیا شارٹ لسٹ

بورڈ نے اپنے ٹنڈر دستاویز میں بتایا ہے کہ وہ سب سے بڑی بولی کو قبول کرنے کے لیے مجبور نہیں ہے، بورڈ بولی لگانے والوں کے کام کرنے کے طریقوں پر زیادہ زور دے گا۔

<div class="paragraphs"><p>وومنس آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وومنس آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بی سی سی آئی نے وومنس آئی پی ایل ٹیموں کے سلیکشن کی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ 25 جنوری کو پانچ ٹیموں کا اعلان ہونا ہے اور بورڈ نے اس کے لیے 10 شہروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آئی پی ایل کی 10 میں سے 8 فرنچائزی نے ٹیم خریدنے میں دلچسپی دکھائی ہے۔ چنئی سپرکنگز اور ممبئی انڈینس سمیت کئی فرنچائزی بولی لگانے کے لیے تیار بیٹھی ہوئی ہیں۔

ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی انڈینس اور چنئی سپرکنگز کے علاوہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس، راجستھان رائلز، سنرائزرس حیدر آباد، پنجاب کنگز، دہلی کیپٹلز اور گجرات ٹائٹنز نے خاتون ٹیم خریدنے کا ذہن تیار کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں رائل چیلنجرس بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس نے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا ہے۔


واضح رہے کہ وومنس آئی پی ایل کے شروعاتی سیزن میں پانچ ٹیمیں کھیلیں گی اور یہ ٹورنامنٹ مارچ میں منعقد ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وومنس آئی پی ایل کا انعقاد 5 مارچ سے 26 مارچ تک ہو سکتا ہے اور پھر اس کے بعد مردوں کا آئی پی ایل ٹورنامنٹ شروع ہوگا۔ خبریں یہ بھی سانے آ رہی ہیں کہ سیل بند لفافوں میں فرنچائزی کی مالی بولیاں جمع کر لی گئی ہیں۔ بورڈ نے اپنے ٹنڈر دستاویز میں بتایا ہے کہ وہ سب سے بڑی بولی کو قبول کرنے کے لیے مجبور نہیں ہے۔ بورڈ بولی لگانے والوں کے کام کرنے کے طریقوں پر زیادہ زور دے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔