کیا سڈنی ٹیسٹ کے بعد روہت شرما ریٹائرمنٹ کا کریں گے اعلان؟ ایک میڈیا رپورٹ نے بڑھائی ہلچل

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی اور سلیکٹرس روہت شرما کے ریٹائرمنٹ کی باتیں کرنے لگے ہیں، لیکن روہت شرما سلیکٹرس کو منانے میں مصروف ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما /تصویر ایکس</p></div>

روہت شرما /تصویر ایکس

user

قومی آواز بیورو

ملبورن ٹیسٹ میں شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی راہ انتہائی مشکل ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی کپتان روہت شرما کے ریٹائرمنٹ کو لے کر باتوں نے زور پکڑ لیا ہے۔ ملبورن ٹیسٹ میں ٹیم کو ملی شکست کے بعد ایک میڈیا رپورٹ نے کچھ ایسا لکھا ہے جس نے دنیائے کرکٹ میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روہت شرما جلد ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے والے ہیں۔ دعویٰ تو یہاں تک ہے کہ روہت شرما سڈنی ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سڈنی ٹسٹ 3 جنوری سے شروع ہوگا۔ یہ مقابلہ اگر پورے پانچ دن تک چلا اور میڈیا رپورٹ پر یقین کیا جائے تو پھر 7 جنوری روہت شرما کے ٹیسٹ کیریئر کا آخری دن ہو سکتا ہے۔ یہ رپورٹ مشہور انگریزی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے شائع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی اور سلیکٹرس روہت شرما کے ریٹائرمنٹ کی باتیں کرنے لگے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما سلیکٹرس کو منانے میں مصروف ہیں۔


روہت شرما ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل مقابلہ کھیلنا چاہتے ہیں، اور امید کی جا رہی ہے کہ اگر ہندوستانی ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو وہ مقابلہ روہت کا آخری ٹیسٹ میچ ہو سکتا ہے۔ حالانکہ اس کے امکانات اب کم ہی نظر آ رہے ہیں کہ ہندوستانی ٹیم فائنل میں پہنچے۔ سڈنی ٹیسٹ میں اگر ہندوستانی ٹیم جیت حاصل نہیں کرتی تو پھر ڈبلیو ٹی سی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی، پھر تو ایسے میں سڈنی ٹیسٹ روہت کا آخری ٹیسٹ مانا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔