وراٹ کوہلی کی آسٹریلیائی سے ہندوستان روانگی، ساتھی کھلاڑیوں کا بڑھایا حوصلہ

وراٹ کو چار ٹسٹ میچوں کی اس سیریز میں پہلا ٹسٹ کھیلنے کے بعد وطن روانہ ہونا تھا۔ وراٹ کوہلی اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے سبب چھٹی کی اجازت پہلے ہی لے چکے ہیں۔

وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ایڈیلیڈ: کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف باقی ٹسٹ سیریز کے لئے ٹیم کے ساتھیوں کا حوصلہ بڑھانے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔ ہندوستان کو ایڈیلیڈ میں پہلے دن و رات کے ٹسٹ میچ میں آٹھ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس شکست میں ہندوستان کے لئے سب سے شرمناک بات یہ رہی تھی کہ ٹیم دوسری اننگز میں اپنے 88 سال کی ٹسٹ تاریخ میں سب سے کم اسکور 36 رن کے اسکور پر آوٹ ہوگئی تھی۔ ہندوستان ڈھائی دن کے اندر ہی یہ مقابلہ ہار گیا تھا۔

وراٹ کو چار ٹسٹ میچوں کی اس سیریز میں پہلا ٹسٹ کھیلنے کے بعد وطن روانہ ہونا تھا۔ وراٹ کوہلی اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے سبب چھٹی کی اجازت لے چکے تھے۔ باقی تین ٹسٹ میچوں میں اب اجنکیا رہانے ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے۔ وطن روانہ ہونے سے پہلے وراٹ کوہلی نے ساتھی کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور باقی ٹسٹ میچوں کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ سیریز کا دوسرا ٹسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہونا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔