ہند-پاک میچ میں پھر ٹوٹا ’ناظرین‘ کا ریکارڈ، او ٹی ٹی پر 3.5 کروڑ ناظرین نے دیکھا مقابلہ

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں تقریباً 1.30 لاکھ ناظرین نے میچ دیکھا، لیکن کروڑوں ناظرین نے براہ راست نشریہ کا مزہ لیا۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں عالمی کپ 2023 کا بارہواں میچ آج کھیلا گیا۔ اس مقابلے کا بے صبری سے کرکٹ شائقین انتظار کر رہے تھے۔ میچ کے دوران پورا استیڈیم ناظرین سے کھچا کھچ بھرا رہا۔ تقریباً 1.30 لاکھ ناظرین میچ دیکھنے کے لیے نریندر مودی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ جہاں میدان پر اس میچ کو لے کر جنون دیکھنے کو ملا، وہیں آن لائن او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی اس مہا مقابلے کو ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے براہ راست دیکھا۔ عالمی کپ کے اس مقابلے نے ویورشپ یعنی ناظرین کے سبھی پرانے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

آج ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر تقریباً 3.5 کروڑ لوگوں نے ایک ساتھ دیکھا ہے۔ ہاٹ اسٹار کی طرف سے ایک ٹوئٹ میں جانکاری دی گئی کہ ایک وقت پر 3.1 کروڑ لوگ ایک ساتھ میچ دیکھ رہے تھے، حالانکہ بعد میں یہ تعداد اور بڑھی اور تقریباً 3.5 کروڑ تک پہنچ گئی۔


آج سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ میں ہی او ٹی ٹی ویورشپ کا ریکارڈ بنا تھا۔ دراصل ایک ماہ قبل ہی ایشیا کپ 2023 کے دوران 2.8 کروڑ لوگوں نے براہ راست میچ دیکھا تھا۔ اس وقت بی سی سی آئی سکریٹری جئے شان نے اس سلسلے میں جانکاری ایکس ہینڈل پر پر دی تھی۔ اس کے علاوہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ دنوں عالمی کپ کے مقابلے کو 2.5 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر براہ راست دیکھا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔