ہندوستان نے پاکستان کو عالمی کپ میں آٹھویں بار دی شکست، روہت بریگیڈ کو 7 وکٹ سے ملی جیت

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

روہت شرما، تصویر@BCCI

user

قومی آوازبیورو

14 Oct 2023, 8:10 PM

پاکستان کو ہندوستان نے 7 وکٹ سے دی شکست، عالمی کپ میں ملی آٹھویں جیت

ہندوستان نے پاکستان کے عالمی کپ میں جیت کا خواب ایک بار پھر چکناچور کر دیا ہے۔ پاکستان کے ذریعہ دیے گئے 192 رنوں کا ہدف ہندوستانی ٹیم نے 31ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ شریئس ایر نے چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی اور ہندوستان کو جیت بھی دلا دی۔ یہ ہندوستان کی عالمی کپ میں پاکستان پر آٹھویں جیت ہے۔ ابھی تک پاکستان عالمی کپ میں ہندوستان کو کبھی بھی شکست نہیں دے سکا ہے۔

14 Oct 2023, 7:57 PM

ہندوستان جیت سے محض 16 رن دور، پاکستان ایک شرمناک شکست کی طرف گامزن

ہندوستان عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف ایک اور فتح کی طرف تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ 28 اوورس میں ہندوستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 176 رن بنا لیے ہیں اور جیت سے محض 16 رن دور ہے۔ پاکستان ایک بار پھر عالمی کپ میں شرمناک شکست کی طرف گامزن ہے۔ آج جیسے ہی ہندوستان یہ میچ جیتے گا، عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف لگاتار آٹھویں فتح سے ہمکنار ہو جائے گا۔ ابھی تک پاکستان نے عالمی کپ میں ہندوستان کو ایک بھی میچ نہیں ہرایا ہے۔

14 Oct 2023, 7:33 PM

روہت شرما کو شاہین آفریدی نے کرایا کیچ آؤٹ، لیکن ہندوستان جیت کے قریب

ایک بہترین طوفانی اننگ کھیل کر روہت شرما پویلین لوٹ گئے ہیں۔ انھیں شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ایک سلووَر ڈیلیوری پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ روہت شرما نے محض 63 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 86 رن بنائے۔ اس وقت ہندوستان کا اسکور 22 اوورس کے بعد 3 وکٹ کے نقصان پر 157 رن بنا لیے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لیے اب محض 35 رنوں کی ضرورت ہے۔


14 Oct 2023, 7:06 PM

15 اوورس کا کھیل ختم، ہندوستان کا اسکور 111/2

پاکستان کے گیندبازوں کی دھنائی کرتے ہوئے ہندوستان تیزی کے ساتھ جیت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 15 اوورس میں ہی ہندوستان نے 111 رن بنا لیے ہیں اور 2 ہی وکٹ آؤٹ ہوئے ہیں۔ کپتان روہت شرما 42 گیندوں پر 61 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ اس دوران روہت نے 5 چھکے اور 3 چوکے لگائے ہیں۔ ان کے ساتھ شریئس ایر میدان میں ہیں جو 19 گیندوں میں 2 چوکوں کے ساتھ 16 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

14 Oct 2023, 6:58 PM

روہت شرما نے 36 گیندوں پر مکمل کی اپنی نصف سنچری

ہندوستانی کپتان روہت شرما نے محض 36 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے یہ 50 رن 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے بنائے ہیں۔ ہندوستان اس وقت مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان کے ذریعہ دیے گئے 192 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے روہت بریگیڈ نے 14 اوورس میں 2 وکٹ کے نقصان پر 101 رن بنا لیے ہیں۔


14 Oct 2023, 6:48 PM

وراٹ کوہلی کو حسن علی نے 16 رن پر کیا آؤٹ

بہترین بلے بازی کر رہے وراٹ کوہلی کو حسن علی نے 16 رن کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا ہے۔ ہندوستان کے 2 وکٹ گر گئے ہیں لیکن دوسری طرف روہت شرما تیز رفتاری کے ساتھ رن بنا رہے ہیں۔ 10 اوورس کے بعد ہندوستان کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 79 رن ہو گیا ہے اور روہت شرما نصف سنچری کے قریب ہیں۔

14 Oct 2023, 6:27 PM

ہندوستان کا اسکور تیزی کے ساتھ 50 رنوں کے پار

شبھمن گل کا وکٹ جلدی گرنے کے باوجود روہت شرما نے رن بنانے کی رفتار کو کم نہیں ہونے دیا۔ ان کے ساتھ ساتھ وراٹ کوہلی بھی تیزی کے ساتھ رن بٹور رہے ہیں۔ 7 اوورس میں ہی ہندوستان نے 54 رن بنا لیے ہیں اور صرف شبھمن گل کا ہی وکٹ گرا ہے۔ اس وقت روہت شرما 19 گیندوں پر 23 رن بنا کر اور وراٹ کوہلی 12 گیندوں پر 13 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


14 Oct 2023, 6:10 PM

شبھمن گل 16 رن بنا کر شاہین آفریدی کا ہوئے شکار

ہندوستان کو روہت شرما اور شبھمن گل نے تیز شروعات دی ہے، لیکن تیسرے اوور میں شبھمن گل کو شاہین آفریدی نے شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ شبھمن گل نے 11 گیندوں پر 16 رن بنائے۔ اب وراٹ کوہلی بلے بازی کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ 3 اوورس کے بعد ہندوستان کا اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 23 رن ہے۔

14 Oct 2023, 6:00 PM

ہندوستان کی بلے بازی شروع، پہلی ہی گیند پر روہت نے لگایا چوکا

ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما اور شبھمن گل میدان پر آ چکے ہیں اور پہلی ہی گیند پر روہت شرما نے چوکا لگا کر 192 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے پہلے ہی اوور میں شبھمن نے بھی اپنی پہلی گیند کھیلتے ہوئے چوکا لگا دیا ہے۔ پہلے اوور میں ہندوستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 10 رن ہو گیا ہے۔


14 Oct 2023, 5:28 PM

بابر اعظم کی پوری ٹیم 191 رنوں پر آل آؤٹ

ایک اچھی شروعات کے بعد پاکستان کا مڈل اور لووَر آرڈر آج ہندوستانی گیندبازی کے سامنے پوری طرح سے نیست و نابود ہو گیا۔ بابر اعظم کی پوری ٹیم 191 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی ہے اور سب سے بہترین تعاون کپتان بابر اعظم کا رہا جنھوں نے 50 رن بنائے۔ ان کے بعد 49 رنوں کا تعاون محمد رضوان نے دیا۔ پانچویں نمبر سے گیارہویں نمبر کے بلے بازوں کی بات کی جائے تو صرف حسن علی نے 12 رن بنائے اور کوئی بھی دوسرا کھلاڑی دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔

ہندوستان کی طرف سے سبھی گیندبازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے 6 گیندبازوں کا استعمال کیا جن میں سے پانچ گیندوں بازوں کو 2-2 وکٹ حاصل ہوئے۔ یہ پانچ گیندباز ہیں جسپریت بمراہ، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو۔ شاردل ٹھاکر واحد گیندباز رہے جنھیں کوئی وکٹ نہیں ملا۔ ان کو محض 2 اوورس پھینکنے کا موقع ملا جس میں انھوں نے 12 رن دیے۔

14 Oct 2023, 5:17 PM

جڈیجہ نے پاکستان کو دیا نواں جھٹکا، حسن علی 12 رن بنا کر آؤٹ

پاکستانی بلے بازی بابر اعظم اور محمد رضوان کے بعد پوری طرح سے منہدم ہو گئی ہے۔ لگاتار وکٹ گر رہے ہیں اور ہاردک پانڈیا نے پاکستان کو محمد نواز کی شکل میں آٹھواں جھٹکا اور رویندر جڈیجہ نے حسن علی کی شکل میں نواں جھٹکا دے دیا ہے۔ محمد نواز نے جہاں 4 رنوں کا تعاون دیا وہیں حسن علی 12 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 41 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 189 رن ہے۔


14 Oct 2023, 4:52 PM

بمراہ کے جال میں پھنسے شاداب خان، پاکستان کو لگا ساتواں جھٹکا

جسپریت بمراہ نے شاداب کان ے طور پر پاکستان کو ساتواں جھٹکا دے دیا ہے۔ 36 اوور کے بعد پاکستان نے 7 وکٹ کے نقصان پر 172 رن بنائے ہیں۔

14 Oct 2023, 4:44 PM

یکے بعد دیگرے جھٹکوں سے لرزی پاکستانی اننگ، رضوان کے طور پر چھٹا کھلاڑی آؤٹ

پاکستان کو یکے بعد دیگرے تیسرا جھٹکا لگ گیا ہے۔ اس بار جسپریت بمراہ نے وکٹ حاصل کیا، انہوں نے محمد رضوان کو شاندار آف کٹر پر بولڈ کیا۔ 34 اوورز کے بعد پاکستان کا اسکور 6 وکٹوں پر 168 رنز ہے۔ رضوان نے 69 گیندوں پر 49 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے شامل تھے۔


14 Oct 2023, 4:34 PM

پاکستان کو سعود شکیل کے طور پر لگا چوتھا جھٹکا، کلدیپ یادو نے کیا ایل بی ڈبلیو

کلدیپ نے ہندوستان کو اہم کامیابی دلائی ہے۔ انہوں نے سعود شکیل کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ شکیل نے 6 رنز بنائے۔ آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ نہیں دیا جس کے بعد روہت نے کامیاب ڈی آر ایس لیا۔ پاکستان کا اسکور 32.2 اوورز میں چار وکٹوں پر 162 رنز ہے۔

دریں اچنا،، کلدیپ نے پاکستان کو ایک اور جھٹکا دیا ہے، انہوں نے افتخار احمد کو بولڈ کر کے پویلین بھیجا۔ پاکستان کا اسکور 33 اوورز کے بعد پانچ وکٹوں پر 166 رنز ہے۔

14 Oct 2023, 4:16 PM

محمد سراج نے بابر اعظم کو دکھائی پویلین کی راہ، پاکستان کو لگا تیسرا جھٹکا

نصف سنچری مکمل کرنے والے بابر اعظم کو محمد سراج نے پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔ بابر نے 58 گیندوں میں 50 رن بنائے۔ محمد سراج 7 اوور میں 45 رن دے کر دو وکٹ لے چکے ہیں۔ نئے بلے باز کے طور پر سعود شکیل میدان پر پہنچے ہیں جو 47 رن پر کھیل رہے محمد رضوان کا ساتھ دیں گے۔


14 Oct 2023, 4:13 PM

بابر اعظم نے لگائی نصف سنچری، پاکستان کا اسکور 150 رن

ہندوستان کے خلاف ٹاس ہار کر بلے بازیی کرنے اتری پاکستانی ٹیم نے 150 رن بنا لیے ہیں، جبکہ بابر اعظم نے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ بابر نے 57 گیندں میں 50 رن بنائے۔ جبکہ دوسرے بلے باز محمد رضوان 55 گیندوں میں 43 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

14 Oct 2023, 3:47 PM

بابر اور رضوان نے اننگ کو سنبھالا، پاکستان کا اسکور 22 اوور میں 114 رن

دو وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کی اننگ کو سنبھال لیا ہے اور اسکور 100 رنوں کے پار پہنچا دیا ہے۔ بابر اعظم 37 گیندوں میں 32 اور محمد رضوان 33 گیندوں میں 25 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


14 Oct 2023, 3:17 PM

پاکستان کو لگا دوسرا جھٹکا، امام الحق واپس لوٹے

پاکستان کو امام الحق کے طور پر دوسرا جھٹکا لگا ہے، جنہیں ہاردک پانڈیا نے پویلین بھیجا۔ امام نے 38 گیندوں میں 36 رنز بنائے اور ان کا کیچ کے ایل راہل نے پکڑا۔ پاکستان کا اسکور 12.3 اوورز کے بعد دو وکٹوں پر 73 رنز ہے۔

14 Oct 2023, 2:47 PM

سراج نے ٹیم انڈیا کو دلائی پہلی کامیابی، عبداللہ شفیق 20 بنا کر آؤٹ

محمد سراج نے عبداللہ شفیق کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلا دی ہے۔ عبداللہ شفیق نے 24 گیندوں میں 20 رن بنائے۔ 9 اوور کے بعد پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رن ہے۔


14 Oct 2023, 1:27 PM

ہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلہ، ٹیم انڈیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

ہندوستان کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ شبھمن گل آج ورلڈ کپ کا اپنا ڈیبیو کریں گے، جبکہ ایشان کشن کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

ہندوستان کی پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریئس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جدیجہ، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون: عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف۔

14 Oct 2023, 1:39 PM

عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان مدمقابل

ورلڈ کپ 2023 میں آج ہندوستان اور پاکستان مدمقابل ہیں۔ دونوں روایتی حریف ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ میں سات بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور ہر میچ ہندوستانی ٹیم نے جیتا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر 135 واں ون ڈے میچ ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان 134 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ ہندوستان نے 56 اور پاکستان نے 73 میچ جیتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔