’ہمارے لیے دنیا ختم نہیں ہوئی ہے‘ ممبئی انڈینس کی ہار کے بعد روہت شرما
روہت شرما نے کہا کہ یہ دنیا کا خاتمہ نہیں ہے، ہم پہلے بھی واپس آ چکے ہیں، ہم کوشش کریں گے اور پھر سے واپس آئیں گے۔
ممبئی: مسلسل شکست کے باوجود ممبئی انڈینس کے ڈریسنگ روم میں پَینِک بٹن نہ دبانے کی بات کی گئی۔ موٹیویشنل اسپیچ (ترغیبی تقریر) کے لیے ٹیم میں سچن تندولکر شامل ہوئے۔ بیٹنگ آرڈر میں رد و بدل کیا گیا۔ گیندبازی کے مختلف طریقوں کا آزمایا گیا۔ پہلی بار صرف دو غیرملکی کھلاڑی پلیئنگ الیون میں کھیلے۔ ممبئی نے سب کچھ آزمایا، لیکن اس کے باوجود وہ اس آئی پی ایل میں سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم رہی ہے۔
پانچ بار کی چیمپئن لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اتوار کو مسلسل چھٹی شکست سے پلے آف کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے۔ اس کے بعد ممبئی انڈینس کو اب کسی ریاضیاتی معجزے پر بھروسہ کرنا پڑے گا۔ لیکن ممبئی کے کپتان روہت شرما کا ماننا ہے کہ چیزیں اتنی مشکل نہیں ہیں اور ان کی ٹیم اب بھی واپسی کر سکتی ہے۔ میچ کے بعد اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ ’یہ دنیا کا خاتمہ نہیں ہے، ہم پہلے بھی واپس آ چکے ہیں، ہم کوشش کریں گے اور پھر سے واپس آئیں گے۔ حالانکہ اس سیزن کا تقریباً آٹھواں مرحلہ اب گزرنے کے دہانے پر ہے۔ اور روہت خود ایک بلے باز کے طور پر اب تک ناکام رہے ہیں۔
چھ میچوں میں روہت نے 19 کی اوسط اور 129 کے اسٹرائیک ریٹ سے 114 رن بنائے ہیں۔ پاور پلے میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 132.05 ہے۔ انہوں نے ایک اننگ میں 40 اور دو اننگ میں 25 سے زائد رن بنائے ہیں۔ کل بھی وہ جلدی آؤٹ ہو گئے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انھیں لگتا ہے کہ ان کی ناکامیاں بار بار ہو رہی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں : ایک نئے سفر کے لیے کمر باندھ لیجیے... ظفر آغا
روہت نے کہا کہ ’اگر میں یہ جانتا ہوں تو شاید میں اس میں بہتری لاؤں گا۔ ایمانداری سے، میں اپنے آپ کو اس طرح تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ میں ہر کھیل کے لیے تیار ہو جاؤں، وہاں کچھ بھی مختلف نہیں ہے۔ میں تمام ذمہ داری اپنے اوپر لیتا ہوں۔ سچ پوچھیں تو، میں ایک شخص کے طور پر اور ایک کھلاڑی کے طور پر بھی ذمہ داری کو سمجھتا ہوں، جو چھ میچوں میں ناکام رہا۔ لیکن، ایک بار پھر، میں وہاں سے باہر جاؤں گا اور اپنے کھیل سے لطف اندوز ہونے اور وہ کرنے کے لیے خود کو سپورٹ کروں گا جو میں اتنے برسوں سے کرتا رہا ہوں۔ آگے دیکھتے رہنا اہم ہے‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔