بلے بازی کے لئے خراب نہیں تھی پچ، پھر بھی ہم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے: روہت شرما

روہت شرما نے میچ کے بعد کہا کہ آپ نے دیکھا کہ کس طرح پنجاب کنگز نے بلے بازی کی اور میچ نو وکٹوں سے جیتا۔ یہ صرف منصوبے پرعمل کرنے جیسا ہے جو ہماری بیٹنگ میں غائب ہے۔

روہت شرما، تصویر یو این آئی
روہت شرما، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

چنئی: پنجاب کنگز کے خلاف یہاں جمعہ کو آئی پی ایل 14 کے 17 ویں میچ میں شکست کا سامنا کرنے والے ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ان کی ٹیم نے خاطرخواہ رن نہیں بنائے۔ انہیں لگتا ہے کہ یہ پچ بیٹنگ کے لئے بری نہیں تھی، لیکن ٹیم ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

روہت شرما نے میچ کے بعد کہا کہ آپ نے دیکھا کہ کس طرح پنجاب کنگز نے بلے بازی کی اور میچ نو وکٹوں سے جیتا۔ یہ صرف منصوبے پرعمل کرنے جیسا ہے جو ہماری بیٹنگ میں غائب ہے۔ اگر آپ اس وکٹ پر 150 سے 160 رنز بناتے ہیں تو آپ ہمیشہ کھیل میں بنے رہتے ہیں۔ یہی وہ چیز ہے جو ہم پچھلے دو میچوں میں نہیں کر سکے ہیں۔ آپ اسے کسی بھی طرح سے دیکھ سکتے ہیں۔


روہت شرما نے کہا کہ میرے خیال میں پنجاب کے گیند بازوں نے پاور پلے میں عمدہ بولنگ کی۔ ایشان ہٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن ایسا نہیں کر پا رہے تھے اور یہاں تک کہ میں بھی ہٹ نہیں کر پا رہا تھا۔ ہم نے اس سے پہلے پاور پلے میں عمدہ بلے بازی کی تھی، لیکن آج ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے۔ ہماری بیٹنگ لائن اپ میں کچھ غائب ہے۔ ہم اس فارم میں 20 اوورز تک بلے بازی کرنے کے اہل نہیں ہو پا رہے ہیں جوہم چاہتے ہیں اور ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس پر ہم کیا کرسکتے ہیں۔

ممبئی کے کپتان نے کہا کہ یہ محض ایک حکمت عملی والی بات ہے۔ ہم ایک ایسا کھلاڑی چاہتے ہیں جو درمیانی اوورز میں اسپنرز کے خلاف عمدہ بلے بازی کرے اور سوریہ کمار یادو نے ایسا کر کے بھی دکھایا ہے، لیکن جب آپ اس طرح کی چیلینجنگ پچ پر کھیلتے ہیں تو آپ کو تمام امکانات کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ جب آپ کوشش کرتے ہیں اور چیزیں صحیح ہوتی ہیں تب تو اچھا لگتا ہے، لیکن اگر یہ کام نہیں کرتا ہے تو برا لگتا ہے، لیکن ہم ہمیشہ اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہیں۔ ہم میدان میں خاطر خواہ کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ جب حالات سخت ہوتے ہیں تو آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ آپ کو کس طرح بلے بازی اور گیند بازی کرنی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */