آج ہند-پاک میچ میں زبردست ٹکر کی امید، لیکن محمد شامی کے کوچ ایسا نہیں مانتے!

ہندوستان کا ٹی-20 عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف 0-5 کا ریکارڈ ہے، اور وہ اسے 0-6 کرنا چاہے گا، دوسری طرف پاکستان کا مقصد ہندوستان کے خلاف عالمی کپ میں شکست کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا۔

محمد شامی، تصویر آئی اے این ایس
محمد شامی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آج سخت مقابلے کی امید کی جا رہی ہے۔ سبھی کی نظریں اس مہامقابلے پر مرکوز ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے حامیوں میں زبردست جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے چاہنے والے اپنی اپنی ٹیم کی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ اس درمیان ہندوستان کے تیز گیندباز محمد شامی کے کوچ بدرالدین کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس سے کچھ کرکٹ شیدائیوں کو مایوسی ہو سکتی ہے۔

دراصل محمد شامی کے کوچ بدرالدین کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی بلے بازی اور گیندبازی دونوں ہی پاکستان سے بہت اچھی ہے، اس لیے ممکن ہے کہ ہندوستان یہ مقابلہ بہ آسانی جیت لے۔ انھوں نے کہا کہ ’’دونوں ٹیمیں بہت اچھی ہیں، لیکن ہماری بیٹنگ اور بالنگ ان سے بہت بہتر ہے۔ میچ یکطرفہ ہونا چاہیے۔ ہماری بالنگ سائیڈ اس وقت دنیا میں بہترین بالنگ سائیڈ ہے۔ اگر ہمیں شروع میں ہی وکٹ مل جاتے ہیں تو ہم آسانی سے میچ جیت لیں گے۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ہی ٹیمیں دو سال بعد ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی۔ آخری بار ان کا مقابلہ 2019 کے عالمی کپ میں ہوا تھا جس میں ہندوستان نے پاکستان کو ڈکورتھ لوئس ضابطہ کے تحت 89 رن سے ہرایا تھا۔ ٹی-2 میں دونوں ٹیمیں گزشتہ پانچ سالوں میں پہلی بار آسامنے ہوں گی۔ آخری بار دونوں 2016 کے ٹی-20 عالمی کپ میں کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں نبرد آزما ہوئی تھیں جس میں ہندوستان چھ وکٹ سے کامیاب ہوا تھا۔

ہندوستان کپتان وراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف ٹی-20 میچوں میں سب سے زیادہ تین میچوں میں 169 رن بنائے ہیں۔ 2012 میں وہ 61 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 78 رن، 2014 میں 32 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 36 رن اور 2016 میں 37 گیندوں میں 55 رن پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ ہندوستان کو ایک بار پھر اپنے کپتان سے ایسی ہی اننگ کی امید رہے گی۔ ہندوستان کا ٹی-20 عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف 0-5 کا ریکارڈ ہے اور وہ اسے 06 کرنا چاہے گا۔ دوسری طرف پاکستان کا مقصد ہندوستان کے خلاف عالمی کپ میں شکست کا سلسلہ توڑنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Oct 2021, 12:11 PM
/* */