یو پی: وزیر اعلیٰ یوگی کے گورکھپور میں اب ’خاکی‘ بھی محفوظ نہیں!

گورکھپور کے ایس ایس پی وپن ٹاڈا کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے ہمارے کانسٹیبل پر حملہ کر دیا، اس پر پولیس نے سنگین دفعات میں مقدمہ درج کر کے دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے اور دو ملزم فرار ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش میں نظام قانون کا حال کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اکثر ریاست میں مجرمانہ واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور حکومت صفائی دیتے ہوئے کہتی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ لیکن عالم یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اسمبلی حلقہ میں ’خاکی‘ یعنی پولیس طبقہ بھی محفوظ نہیں ہے۔ گورکھپور میں پولیس ٹیم پر حملہ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ گورکھپور میں پولیس پٹرولنگ ٹیم پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا ہے۔ گورکھپور کے ایس ایس پی وپن ٹاڈا نے بتایا کہ ’’کچھ لوگوں نے ہمارے کانسٹیبل پر حملہ کر دیا۔ اس پر پولیس نے سنگین دفعات میں مقدمہ درج کر دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے، اور دو ملزم فرار ہیں۔ ان کی تلاش جاری ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔