شکیب الحسن کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ملی جگہ

شکیب نے آخری بار پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد وہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

شکیب الحسن، تصویر آئی اے این ایس
شکیب الحسن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولمبو: بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن جو ذاتی وجوہات کی بناء پر جنوبی افریقہ سیریز سے باہر ہوگئے تھے، کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ شکیب سری لنکا کے خلاف گھریلو سیریز میں بنگلہ دیش کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ انہیں 15 مئی کو چٹاگانگ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کیپڈ فاسٹ بولر رضا الرحمان راجہ کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ سال پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ شکیب نے آخری بار پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد وہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

دوسری جانب شادمان اسلام اور ابو جاید کو ٹیم سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ جبکہ تسکین احمد ابھی تک کندھے کی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔ شریف الاسلام کو بھی ٹخنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے منتخب ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔


کھلاڑیوں کا زخمی ہونا بنگلہ دیشی ٹیم کے لیے باعث تشویش ہے۔ مشفق الرحیم اور مہدی حسن دونوں ڈھاکا پریمیئر لیگ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ تاہم چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ چوٹیں اتنی سنگین نہیں ہیں۔ عابدین نے کہا کہ "(مشفق اور مہدی کی انجری) کوئی سنجیدہ بات نہیں، وہ ٹیسٹ ٹیم میں ہوں گے، شادمان ایک پریکٹس میچ (سری لنکا کے خلاف) کھیلیں گے، راجہ ایک بار ٹیسٹ ٹیم میں تھے، اس لیے وہ واپس آئے اگر شریف مکمل طور پر فٹ رہتے ہیں تو وہ نئی گیند خالد احمد کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، جو جنوبی افریقہ کے خلاف متاثر کن نظر آتے تھے۔

سری لنکا کی ٹیم کو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 8 مئی کو پہنچنا ہے جو کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ جبکہ میزبان ٹیم بھی سیریز کی تیاری کے لیے اسی روز چٹاگانگ پہنچے گی۔ دونوں ٹیمیں پہلے 10 اور 11 مئی کو بی کے ایس پی میں دو روزہ پریکٹس میچ کھیلیں گی۔ دوسرا ٹیسٹ 23 مئی سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ پہلے ٹیسٹ کے لیے بنگلہ دیشی اسکواڈ: مومن الحق (کپتان)، تمیم اقبال، محمود الحسن، نظم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن کمار داس، یاسر علی، مہدی حسن، تیج الاسلام، عبادت حسین، نور الحسن، رضا رحمان راجہ، شاہد الاسلام، شوفیر اسلام (فٹنس کے تحت)۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔