آئی پی ایل 2020: علی خان بن سکتے ہیں آئی پی ایل کھیلنے والے پہلے امریکی کھلاڑی

بتایا جا رہا ہے کہ کولکاتا نائٹ رائڈرس نے انگلینڈ کے تیز گیند باز ہینی گرنی کے بدلے میں علی خان کو منتخب کیا ہے لیکن آئی پی ایل نے ابھی تک علی خان کو ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

علی خان، تصویر ریڈف ڈاٹ کام
علی خان، تصویر ریڈف ڈاٹ کام
user

یو این آئی

نئی دہلی: امریکہ کے تیز گیند باز علی خان آئی پی ایل میں کھیلنے والے پہلے امریکی کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ آئی پی ایل کا انعقاد اس مرتبہ متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے ہو رہا ہے۔ یہ سمجھا جا رہا ہے کہ کولکاتا نائٹ رائڈرس ( کے کے آر) نے انگلینڈ کے تیز گیند باز ہینی گرنی کے بدلے میں علی خان کو منتخب کیا ہے لیکن آئی پی ایل نے ابھی تک علی کو ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

علی کیریبیائی پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں ترینباگو نائٹ رائڈرس کے لئے کھیلتے ہیں جو کہ کے کے آر کے مالک شاہ رخ خان کی ہی ٹیم ہے۔ نائٹ رائیڈرز نے اس سیزن میں اپنے تمام 12 میچ کھیلے اور چوتھی بارخطاب اپنے نام کیا۔


علی سی پی ایل کے بہترین گیندباز ہیں اور انہوں نے پچھلے تین برسوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے انہیں دنیا بھر میں ٹی 20 لیگ میں کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ پچھلے سیزن میں بھی وہ کے کے آر کی نگاہ میں تھے۔ سی پی ایل کے اس سیزن میں انہوں نے 7.43 کی اوسط سے آٹھ میچوں میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔