نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے پہلے ہندوستان کو لگا جھٹکا، کے ایل راہل سیریز سے باہر

آل انڈیا سلیکشن کمیٹی نے راہل کی جگہ سوریہ کمار یادو کو منتخب کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 نومبر سے کانپور کے گرین پارک گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

کے ایل راہل، تصویر آئی اے این ایس
کے ایل راہل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کانپور: ہندوستان کے ٹیسٹ بلے باز لوکیش راہل بائیں جانگھ میں کھنچاؤ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ راہل اب اگلے ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے این سی اے میں ری ہیبلی ٹیشن سے گزریں گے۔

آل انڈیا سلیکشن کمیٹی نے راہل کی جگہ سوریہ کمار یادو کو منتخب کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 نومبر سے کانپور کے گرین پارک گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔


ٹیم: اجنکیا رہانے (کپتان)، میانک اگروال، چیتشور پجارا (نائب کپتان)، شوبھمن گل، شریس ایر، سوریہ کمار یادیو، ردھمان ساہا (وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، رویندرا جدیجا، روی چندرن اشون، اکسر پٹیل جینت یادو، ایشانت شرما، امیش یادو، محمد سراج، پرسدھ کرشنا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔