ہند-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: مسلم مخالف ٹوئٹ کرنے والے اولی رابنسن کی انگلینڈ ٹیم میں واپسی

برسوں پرانے متنازعہ ٹوئٹوں کی جانچ کے بعد اپنا کیریر دوبارہ شروع کرنے والے دائیں ہاتھ کے تیز گیندباز اولی رابنسن کے ساتھ ساتھ اسٹوکس، بٹلر اور حسیب حامد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اولی رابنسن، تصویر آئی اے این ایس
اولی رابنسن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لندن: انگلینڈ نے آئندہ چار اگست سے ہندستان کے خلاف شروع ہورہی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں کے لئے بدھ کو اپنی 17رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ چوٹ کی وجہ سے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر رہے بین اسٹوکس کے علاوہ جوس بٹلر، جانی بیرسٹو اور سیم کرین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ برسوں پرانے متنازعہ ٹوئٹوں کی جانچ کے بعد اپنا کیریر پھر سے شروع کرنے والے دائیں ہاتھ کے تیز گیندباز اولی رابنسن اور حسیب حامد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جوفرا آرچر اور کرس ووکس مجبوراً سیریز سے باہر ہوگئے ہیں کیونکہ دونوں ابھی بھی اپنی چوٹ سے ٹھیک نہیں ہوسکے ہیں۔ آرچر جہاں کہنی کی چوٹ کا علاج کرا رہے ہیں، وہیں ووکس ایڑی کی چوٹ سے نبردآزماد ہے۔بہرحال آرچر کی چوٹ اب تھوڑی ٹھیک ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی واپسی پر ابھی شبہ ہے، حالانکہ ان کے اس سیریز کے بعد دستیاب ہونے کی امید ہے۔


انگلینڈ کی ٹیم: جو روٹ (کپتان)، جیمس اینڈرسن، جانی بیرسٹو، ڈوم بیس، اسٹورٹ براڈ، راری برنس، جوس بٹلر، جیک کرالی، سیم کرین، حسیب حامد، ڈین لارنس، جیک لیچ، اولی پوپ، اولی رابنسن، ڈوم سبلی، بین اسٹوکس اور مارک ووڈ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔