اسدالدین اویسی کو سنگیت سوم نے دیا چیلنج، کہا ’دَم ہے تو آؤ میدان میں‘

بی جے پی لیڈر سنگیت سوم کا کہنا ہے کہ’’اویسی خود میرے خلاف سردھنا سے الیکشن لڑیں، چمچوں کو نہ لڑائیں، ہم اس بار 350 سیٹوں کے ساتھ یوگی آدتیہ ناتھ کو ریاست کا وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

اتر پردیش اسمبلی انتخاب سے پہلے ہی سیاسی مخالفین ایک دوسرے کو چیلنج پیش کرنے لگے ہیں۔ بی جے پی کے شعلہ بیان لیڈر سنگیت سوم نے تو اے آئی ایم آئی ایم (آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین) سربراہ اسدالدین اویسی کو ہی چیلنج پیش کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو ان کے خلاف میدان میں اتر کر دکھائیں۔ سردھنا سے بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم نے کہا ہے کہ ’’اگر دم ہے تو اسدالدین اویسی کو خود سردھنا سے میرے خلاف الیکشن لڑنا چاہیے۔‘‘

مختلف نیوز پورٹل میں چل رہی خبروں کے مطابق سنگیت سوم نے اتر پردیش میں اس بار بی جے پی کو 350 اسمبلی سیٹیں حاصل ہونے کی پیشین گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ ’’اویسی میں دم ہے تو خود میرے خلاف آ کر سردھنا سے الیکشن لڑیں، چمچوں کو نہ لڑائیں۔ اویسی جیسے کئی لیڈر آئے اور چلے گئے، ہم اس بار 350 سیٹوں کے ساتھ یوگی آدتیہ ناتھ کو ریاست کا وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔‘‘


سنگیت سوم نے اسدالدین اویسی کے بھائی اکبرالدین اویسی کے ایک پرانے بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اویسی کے بھائی نے حیدر آباد میں پندرہ منٹ کے لیے پولس ہٹانے کی بات کی تھی، میں یاد دلا دوں کہ یہ حیدر آباد نہیں مغربی اتر پردیش ہے، اگر یہاں پولیس ہٹ گئی تو سوچ لیں کیا ہوگا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔