سابق ٹسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی کوچنگ دینے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ سے مسترد

دانش کنیریا کے وکیل کا کہنا تھا کہ فکسنگ کرنے والوں کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے لہذا دانش کنیریا کو بھی ڈومیسٹک میچز میں کوچنگ کی اجازت دی جائے۔

سابق ٹسٹ کرکٹر دانش کنیریا، تصویر آئی اے این ایس
سابق ٹسٹ کرکٹر دانش کنیریا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے سابق ٹسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں کوچنگ کی اجازت دینے کی درخواست کو سندھ ہائی کورٹ نے کو مسترد کر دی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے دانش کنیریا کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ دانش کنیریا کو پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔

جبکہ پی سی بی کے وکیل کا کہنا تھا کہ دانش کنیریا پر انگلش کاؤنٹی کلب نے پابندی لگائی ہے، دانش کنیریا پر عمر بھر کے لئے پابندی لگائی گئی ہے۔ پی سی بی کے وکیل کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی عدالت نے بھی دانش کنیریا کی اپیل مسترد کر دی تھی، سابق کرکٹر پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔


دانش کنیریا کے وکیل کا کہنا تھا کہ کرکٹر نے اسپاٹ فکسنگ نہیں کی، صرف میٹنگ کروائی تھی جسے وہ قبول بھی کر چکے ہیں۔ دانش کنیریا کے وکیل کا کہنا تھا کہ فکسنگ کرنے والوں کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے لہذا دانش کنیریا کو بھی ڈومیسٹک میچز میں کوچنگ کی اجازت دی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دانش کنیریا کی ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں کوچنگ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */