پاکستان کو انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 میں باآسانی ہرایا

محمد حفیظ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے خوب چھکے اور چوکے لگائے۔ حفیظ کے چھکے کے ساتھ ہی پاکستان کے 150رن مکمل ہوئے۔ شعیب ملک اور حفیظ نے بھی نصف سنچری کی شراکت کی۔

تصویر گیٹی ایمج
تصویر گیٹی ایمج
user

یو این آئی

مانچسٹر: انگلینڈ نے یہاں سیریز کے دوسرے ٹی 20 مقابلے میں پاکستان کو آسانی سے ہرا دیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 196 رن کا ہدف دیا تھا، جسے انگلش بلے بازوں نے صرف پانچ وکٹ کے نقصان کے ساتھ پورا کر لیا۔ قبل ازیں ٹاس انگلینڈ نے جیتا تھا۔ پہلے بلے بازی پاکستان نے کی تھی اور چار وکٹ کے نقصان پر 195 رن بنائے تھے۔

فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگ کا آغاز کیا تھا۔ ابتدائی چھ اوور میں پاکستان کا کوئی وکٹ نہیں گرا تھا۔ سلامی بلے بازوں نے پاکستان کو 72 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تھا۔ عادل رشید کو چھکا لگانے کے بعد دوبارہ اسی کوشش میں فخر کی 36 رن کی ذاتی اننگ اپنے اختتام کو پہنچی۔ بابر اعظم چوکے کے ساتھ نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد آوٹ ہوئے۔


محمد حفیظ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے خوب چھکے اور چوکے لگائے۔ حفیظ کے چھکے کے ساتھ ہی پاکستان کے 150رن مکمل ہوئے۔ شعیب ملک اور حفیظ نے بھی نصف سنچری کی شراکت کی۔ شعیب صرف 14 رن ہی بنا پائے۔ انہیں کرس جورڈن نے پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد حفیظ نے 36 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے اور اننگز کے اختتام سے ایک گیند قبل پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔