کرکٹ: بین فاکس کے مطابق احمد آباد کی پچ میں نظر آئے گا تیسرے ٹیسٹ سے زیادہ ٹرن

بین فاکس نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے بعد کہا کہ ’’احمد آباد گراؤنڈ کی سطح دوسری مرتبہ کسی معمہ سے کم نہیں ہوگی اور یہ ان کی ٹیم پر منحصر ہے کہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیسے کرتے ہیں۔‘‘

 بین فاکس، تصویر آئی اے این ایس
بین فاکس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

احمد آباد: انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز بین فاکس نے کہا ہے کہ انگلینڈ جمعرات سے ہندوستان کے خلاف احمد آباد گراؤنڈ میں چوتھے اور آخری میچ میں ہندوستان کے خلاف بہتر تیاری کے ساتھ سیریز 2-2 سے برابر کرنے کے ارادے سے اترے گا۔ حالانکہ آخری ٹیسٹ میں احمد آباد کی پچ پر تیسرے میچ سے زیادہ ٹرن ہونے کی امید ہے۔

فاکس نے اتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے بعد ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ "احمد آباد گراؤنڈ کی سطح دوسری مرتبہ کسی معمہ سے کم نہیں ہوگی اور یہ ان کی ٹیم پر منحصر ہے کہ وہ ان حالات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیسے کرتے ہیں۔ آج پریکٹس کے دوران پچ پر موجود تھا اور میرے خیال میں یہ پہلے کی طرح ہی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ تشویش کی بات ہے۔ ہمیں اس پچ پر پہلی گیند سے ٹرن دیکھنے کو ملے گا۔ لہذا ہمیں ایسی صورتحال میں کھیلنے کا طریقہ تلاش کرنا ہوگا۔


فاکس نے بتایا کہ "آخری چند اننگز کے بعد ہم خود کو کم نہیں کررہے ہیں۔ ہم ایک واضح حکمت عملی اور مثبت نظریہ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم ابھی بھی سیریز ڈرا کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ اگر ہم آخری میچ جیت جاتے ہیں تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ ہم جس طرح کی سطح پر کھیلنے جا رہے ہیں اس پر کھیلنا مشکل ہے، لیکن ہم آخری گیم میں بہتری کرسکتے ہیں۔

روٹیشن پالیسی کے تحت جوس بٹلر کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے فاکس نے بتایا کہ "ہندوستان کے ساتھ آخری دو ٹیسٹ میچ میرے وکٹ کیپنگ کیریئر میں اب تک سب سے مشکل رہے ہیں۔"گزشتہ میچ میں پنک بال اسکڈ کر رہی تھی۔ میں نے پہلے ایسی پچ نہیں دیکھی ہے اور اس پر کیپنگ کرنا کافی چیلنج سے پر تھا۔ میں نے اس سے پہلے کبھی بھی گیند کو اتنا ٹرن ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ میری پوری توجہ اس بات پر ہے کہ میں اگلے میچ میں کس طرح بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔