کرکٹ پر کورونا کا منفی اثر جاری، ٹی-20 عالمی کپ کی ہندوستان سے باہر منتقلی طے!

آئی پی ایل کو یو اے ای منتقل کرنے کے بعد ایسا مانا جا رہا ہے کہ ٹی-20 عالمی کپ بھی یو اے ای میں منتقل ہوگا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے اس فیصلے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تصویر ٹوئٹر @T20WorldCup
تصویر ٹوئٹر @T20WorldCup
user

قومی آوازبیورو

کورونا انفیکشن کا اثر کھیلوں پر لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ کئی کرکٹ ٹورنامنٹس اس کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ آئی پی ایل 2021 کا نصف حصہ ہندوستان میں ہوا اور پھر کورونا وبا کی وجہ سے اس کو روک دیا گیا، بعد ازاں نصف حصہ کو یو اے ای منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا، جس سے بی سی سی آئی کو کافی نقصان بھی اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اب اس سال ہندوستان میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کو بھی یو اے ای منتقل کیے جانے کی بات چل رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ منتقلی طے ہے۔

ٹی-20 عالمی کپ 17 اکتوبر سے شروع ہو کر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 14 نومبر تک چلے گا۔ ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شروعاتی کچھ میچ عمان میں کھیلے جائیں گے۔ ایسے میں جب کہ معطل آئی پی ایل-2021 کے بقیہ میچ 15 اکتوبر کو ختم ہو رہے ہیں، ٹی-20 عالمی کپ دو دن بعد آٹھ ٹیموں بنگلہ دیش، سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈس، اسکاٹ لینڈ، نامیبیا، عمان، پاپوا نیو گنی کے ساتھ شروع ہوگا۔ ان میں سے چار ٹیمیں سپر-4 میں جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کریں گی۔


راؤنڈ 1 المنیشن میچ یو اے ای کے ساتھ ساتھ عمان میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔ جمعہ کی شام کو رابطہ کیے جانے پر ایک بین الاقوامی کرکٹ کونسل ترجمان نے کہا کہ فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ آئی سی سی اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ، جسے ٹورنامنٹ الاٹ کیا گیا تھا، دونوں مل کر اس کی تاریخوں اور مقامات کے تعلق سے 28 جون کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */