بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں ہندوستان کو ایک وکٹ سے دی شکست

ہندوستان کے لیے وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل کی جارحانہ اننگز ان کے کام نہ آئی اور ہندوستان کو میزبانوں سے شکست کا مزہ چکھنے پر مجبور کر دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

میرپور: بنگلہ دیش نے اتوار کو میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے میچ میں مہدی حسن کی زبردست بلے بازی کی بدولت سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی، ہندوستان کے لیے وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل کی جارحانہ اننگز ان کے کام نہ آئی اور ہندوستان کو میزبانوں سے شکست کا مزہ چکھنے پر مجبور کر دیا۔

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جہاں ہندوستان نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 187 رن کا ہدف دیا تھا، جسے بنگلہ دیش کی ٹیم نے باآسانی حاصل کیا اور ہندوستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی میزبان ٹیم ون ڈے سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔


ہندوستان کے 186 رن کے ہدف کے بعد میزبان ٹیم نے اننگز کا آغاز اچھا نہیں کیا اور ہندوستانی فاسٹ بولر دیپک چہر نے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر نجم الحسین شانتو کو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین بھیج دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔