آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے 8 آئی اے ایس افسران کو سنائی 2 ہفتے جیل کی سزا، معافی مانگنے پر حکم میں ترمیم!

ہائی کورٹ نے سرکاری اسکولوں سے گرام اور وارڈ سکریٹریٹس کو ہٹانے کے اپنے احکام کو نافذ نہیں کرنے کے لیے افسران کو ڈانٹ لگائی ہے۔

آندھرا پردیش ہائی کورٹ
آندھرا پردیش ہائی کورٹ
user

قومی آوازبیورو

آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے جمعرات کو عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی سے متعلق ایک معاملے میں 8 آئی اے ایس افسران کو دو ہفتہ جیل کی سزا سنائی۔ لیکن ان کے معافی مانگنے کے بعد عدالت نے حکم میں ترمیم کرتے ہوئے انھیں ایک سال کی مدت کے لیے ہر مہینے ایک دن سماجی فلاح ہاسٹل میں خدمات دینے کی ہدایت دی۔ افسروں کے عدالتی احکام کی خلاف ورزی کرنے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے عدالت نے انھیں یہ سزا سنائی۔

عدالت نے جن افسران کو آج سزا سنائی ان میں پنچایت راج پرمکھ سکریٹری جی کے دویدی، اس کے کمشنر گرجا شنکر، اسکول ایجوکیشن چیف سکریٹری بی راج شیکھر، اس کے کمشنر چنا ویربھدروڈو، اعلیٰ تعلیم سکریٹری جے شیاملا راؤ، اس کے سابق ڈائریکٹر وجے کمار، موجودہ ڈائریکٹر ایم ایم نائک اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ و شہری ترقی پرنسپل سکریٹری وائی سری لکشمی شامل ہیں۔


افسران کے معافی مانگنے کے بعد عدالت نے جیل کی سزا واپس لے لی اور انھیں ہر مہینے ایک دن سماجی فلاح ہاسٹل میں خدمات دینے کی ہدایت دی۔ انھیں طلبا کے مڈ-ڈے میل اور رات کے کھانے اور عدالت کے ایک دن کا خرچ برداشت کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ عدالت نے سرکاری اسکولوں سے گرام اور وارڈ سکریٹریٹس کو ہٹانے کے اپنے احکام کو نافذ نہیں کرنے کے لیے افسران کو ڈانٹ لگائی۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ افسروں نے قصداً ایک سال پہلے پاس احکامات کو نافذ نہیں کیا اور اس طرح عدالت کی خلاف ورزی کی۔

جسٹس بٹو دیوانند کی سنگل جج بنچ نے گزشتہ سال ستمبر میں حکم عدولی معاملے کی سماعت کی تھی۔ اس وقت افسران کے وکیل اور سرکاری وکیل نے بتایا تھا کہ ریاستی حکومت نے سرکاری اسکولوں کے احاطوں میں سکریٹریٹس اور رائتھو بھروسہ کیندر (آر بی کے) کو خالی کرانے کا حکم پہلے ہی جاری کر دیا تھا۔ انھوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ اسکولوں کے کئی احاطوں میں ایسی سہولیات پہلے ہی واپس لے لی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔