یکم ستمبر سے کن چیزوں کی قیمتوں میں ہوگی تبدیلی، آپ کی جیب پر اس کا کیا اثر پڑے گا؟

ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی بیشی سے لے کر کریڈٹ کارڈ کے ضابطے بدل سکتے ہیں۔ ملازمین مہنگائی بھتہ میں اضافہ کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

ایل پی جی سلینڈر / آئی اے این ایس
ایل پی جی سلینڈر / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اگست کا مہینہ ختم ہونے والا ہے۔ ہر مہینے میں کچھ نہ کچھ چھوٹے بڑے بدلاؤ دیکھنے کو مل جاتے ہیں جس کا اثرعام لوگوں کی جیب پر پڑتا ہے۔ آنے والے مہینہ ستمبر میں بھی کچھ اسی طرح کی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے جس میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت سے لے کر کریڈٹ کارڈ کے ضابطے میں تبدیلی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہنگائی بھتے کے سلسلے میں بھی ملازمین کے لیے خاص اعلان ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔

ستمبر کے مہینے میں ہونے والی کچھ خاص تبدیلیوں کی بات کی جائے تو اکثر دیکھا گیا ہے کہ حکومت ایل پی جی کی قیمت میں بدلاؤ کرتی۔ اس کے تحت کمرشیل گیس سلنڈر سے لے کر رسوئی گیس سلنڈر تک کی قیمت میں اضافہ یا کمی دیکھی جاسکتی ہے۔ گزشتہ مہینے کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 8.50 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ جولائی میں اس کی قیمت میں 30 روپے کی کمی کی گئی تھی۔ دوسری تبدیلی کے تحت آئل مارکیٹ کمپنیوں کی طرف سے ہوائی ایندھن ایئر ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) اور سی این جی – پی این جی کے قیمتوں میں ترمیم کا امکان ہے، اسی وجہ سے یکم تاریخ کو ان کی قیمتوں میں کچھ تبدیلی ہو سکتی ہے۔


نئے مہینے کے آغاز میں مرکزی حکومت کے ذریعہ سرکاری ملازمین کے لیے کچھ اعلان ہوسکتے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ ملازمین کے لیے 3 فیصد مہنگائی بھتہ میں اضافہ کیا جائے گا۔ ابھی سرکاری ملازمین کو مہنگائی بھتہ 50 فیصد دیا جا رہا ہے۔ اگر اس میں 3 فیصد کا اضافہ ہوتا ہے تو ملازمین کو ملنے والا ڈی اے بڑھ کر 53 فیصد ہو جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔