ہندوستانی بحریہ کو ملے گی طاقت، امریکہ نے آبدوز شکن ’سونو بوائز‘ کی فروخت کو دی منظوری

امریکہ نے ہندوستان کو آبدوز شکن ’سونو بوائے‘ اور متعلقہ آلات کی فروخت کو منظوری دے دی۔ امریکی دفاعی تعاون ایجنسی نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ کانگریس کو اس ممکنہ فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا

ہندوستان۔امریکہ، تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان۔امریکہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

امریکہ نے ہندوستان کو اینٹی سب میرین (آبدوز شکن) وارفیئر (اے ایس ڈبلیو) ’سونو بوائے‘ اور متعلقہ آلات کی ممکنہ غیر ملکی فوجی فروخت کو منظوری دے دی ہے۔ اس سودے کی تخمینی لاگت 52.8 ملین امریکی ڈالر ہوگی جسے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے منظوری دی۔ امریکی دفاعی تعاون ایجنسی نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ کانگریس کو اس ممکنہ فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

ایجنسی نے ہند-امریکہ کے درمیان ہوئے سودے کے سلسلے میں مزید کہا، ’’حکومت ہند نے اے این/ایس ایس کیو-53 جی ہائی ایلٹی ٹیوڈ اینٹی-سب میرین وارفیئر سونو بوائے، اے این/ایس ایس کیو-62 ایف ایچ اے اے ایس ڈبلیو سونو بوائے، اے این/ایس ایس کیو-36 سونو بوائے، تکنیکی اور پبلی کیشن اور ڈیٹا ڈاکیومنٹیشن، امریکی حکومت اور ٹھیکہ دار انجینئرنگ اور تکنیکی تعاون، رسد اور پروگرام خدمات اور حمایت کے دیگر متعلقہ عناصر کو خریدنے کی گزارش کی ہے، جس کی کل تخمینی لاگت 52.8 ملین امریکی ڈالر ہے۔‘‘


غور طلب کہ یہ مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرے گی کیونکہ اس سے ہند-امریکہ سیاسی تعلقات کو مضبوط کرنے اور ایک اہم دفاعی شراکت دار کے تحفظ میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ یہ معاہدہ ہند-بحرالکاہل اور جنوبی ایشیائی علاقوں میں سیاسی استحکام، امن اور اقتصادی پیش رفت کے لیے ایک اہم طاقت بنی ہوئی ہے۔ مجوزہ فروخت ہندوستان کے ایم ایچ – 60 آر ہیلی کاپٹروں سے اینٹی سب میرین جنگ کرنے کی صلاحیت کو بڑھا کر حالیہ اور مستقبل کے خطروں کا سامنے کرنے کی اہلیت کو بھی بہتر کرے گا۔ یہ معاہدہ سمندر میں ہندوستان کی طاقت بڑھنے کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔