مزدوروں کی اجرت ایک فیصد بھی نہیں بڑھی مگر اڈانی کی املاک 1440 فیصد بڑھ گئی! جے رام رمیش

جے رام رمیش نے کہا کہ سال 15-2014 سے سال 2021-22 کے درمیان کھیتوں میں مزدوروں کی حقیقی اجرت میں 0.9 فیصد، تعمیری مزدوروں کی اجرت میں 0.2 فیصد اور غیر زرعی مزدو کی اجرت میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2014 سے 2022 کے درمیان مزدوروں کی حقیقی اجرت میں ایک فیصد سے بھی کم کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مودی کے دوست اڈانی کی املاک گزشتہ 5 سالوں کے دوران 1440 فیصد بڑھ گئی!

کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے ٹوئٹ کیا ’’سال 15-2014 سے سال 2021-22 کے درمیان کھیتوں میں مزدوروی کی حقیقی اجرت میں 0.9 فیصد، تعمیری مزدوروں کی اجرت میں 0.2 فیصد اور غیر زرعی مزدو کی اجارت میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔


جے رام رمیش نے مزید کہا ’’لیکن گزشتہ 5 سالوں میں اڈانی کی املاک میں 1440 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ متر کا ساتھ، متر کا وکاس۔ خیال رہے کہ کانگریس مودی حکومت پر الزامات عائد کرتی رہتی ہے کہ یہ حکومت اپنے صنعت کار دوستوں کے لیے کام کرتی ہے اور اڈانی کو عوامی مفاد کو نظر انداز کرتے ہوئے کئی طریقوں سے فائدہ پہنچایا گیا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */