بیرون ملکی فنڈنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ’بی بی سی انڈیا‘ کے خلاف کیس درج کیا

ای ڈی کی طرف سے فیما کے التزامات کے تحت بی بی سی انڈیا کے کچھ افسران کے دستاویزات اور ان کے بیانات کی ریکارڈنگ طلب کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بی بی سی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بی بی سی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بی بی سی (برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن) کے لیے ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ ہندوستان کی جانچ ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ’بی بی سی انڈیا‘ کے خلاف بیرون ملکی فنڈنگ معاملے میں مبینہ طور پر بے ضابطگی برتنے کے الزام میں ’فیما‘ کے تحت کیس درج کیا ہے۔ ای ڈی کے ایک سرکاری ذرائع نے ’بی بی سی انڈیا‘ کے خلاف کیس درج کیے جانے کو لے کر جمعرات کو جانکاری دی اور بتایا کہ ای ڈی نے بیرون ملکی کرنسی ایکسچینج کے اصولوں کی مبینہ خلاف ورزی کے لیے فارین ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت بی بی سی انڈیا کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای ڈی کی طرف سے فیما کے التزامات کے تحت بی بی سی انڈیا کے کچھ افسران کے دستاویزات اور ان کے بیانات کی ریکارڈنگ طلب کی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی طرف سے فارین ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) میں مبینہ خلاف ورزی کو لے کر بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ ای ڈی کی طرف سے یہ قدم فروری میں دہلی واقع بی بی سی دفتر میں انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے کی گئی چھاپہ ماری اور پوچھ تاچھ کے بعد اٹھایا گیا ہے۔


واضح رہے کہ دی سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی)، جو کہ انکم ٹیکس محکمہ کی ایک ایڈمنسٹریٹو باڈی ہے، نے فروری میں بی بی سی انڈیا کے بارے میں کہا تھا کہ بی بی سی گروپ کے کئی اداروں کی طرف سے دکھائی گئی انکم اور منافع، ملک میں ان کے آپریشن کے حساب سے درست نہیں نظر آ رہے تھے اور ٹیکس کی ادائیگی تک نہیں کی گئی تھی۔ وہ بھی ایسی صورت میں جبکہ بیرون ملکی اداروں کی طرف سے کمپنی کو پیسے دیئے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔