اسٹارٹ اپ شعبہ ملک کی معیشت کا مضبوط ستون: پیوش گوئل

مرکزی حکومت نے منگل کو کہا کہ اس 'امرت کال' میں ہندوستان اور اسٹارٹ اپ سیکٹر کا ایک ساتھ آنا ملک کی معیشت کو 2047 تک 'ترقی یافتہ ہندوستان' بننے کی جانب متحرک کرے گا

<div class="paragraphs"><p>اسٹارٹ اپ / علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

اسٹارٹ اپ / علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے منگل کو کہا کہ اس 'امرت کال' میں ہندوستان اور اسٹارٹ اپ سیکٹر کا ایک ساتھ آنا ملک کی معیشت کو 2047 تک 'ترقی یافتہ ہندوستان' بننے کی جانب متحرک کرے گا۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے 'اسٹارٹ اپ مہاکمبھ' پروگرام میں کاروباری اور اختراعی رجحانات کے حامل نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستانی اسٹارٹ اپ کھیل کے اصولوں کو تبدیل کر رہے ہیں اور اس لئے اسٹارٹ اپ سیکٹر ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ پیوش گوئل نے 'بھارت اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم رجسٹری' ​​اور 'اسٹارٹ اپ مہاکمبھ' کی ویب سائٹ اور لوگو بھی لانچ کیا۔


مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیڈروں کے ایک اجتماع میں کہا، ’’یہ پروگرام نوجوانوں کے کچھ کر سکنے کے جذبے کو تقویت دے گا اور ہندوستان کی کہانی کو باقی دنیا تک لے جانے میں ان کی مدد کرے گا۔‘‘

اسٹارٹ اپ سیکٹر نے مختلف شعبوں جیسے نقل و حرکت، خوراک، ٹیکسٹائل وغیرہ میں آئیڈیاز کے ساتھ اختراع کرنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔

مرکزی وزیر نے ڈی پی آئی آئی ٹی پر زور دیا کہ وہ مالی اور لاجسٹک سپورٹ کے ذریعے ملک کے مختلف اضلاع میں موجود اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔