اتر پردیش: میرٹھ میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے حادثہ، 2 ملازمین ہلاک، 3 زخمی

یہ حادثہ اِنچولی تھانہ علاقے میں پیش آیا، جہاں پروسیس کے ذریعے پرانے ٹائر سے تیل، راکھ و تار نکالنے کا کارخانہ ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

میرٹھ ضلع میں ایک ٹائر کے کارخانے میں منگل (27 فروری) کی صبح بوائلر پھٹنے سے 2 ملازمین کی موت ہو گئی جبکہ 3 لوگ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے تھانہ اِنچولی علاقے کے فیٹکری گاؤں سے 3 کلومیٹر دور واقع کارخانے میں پیش آیا۔ اس کارخانے میں پرانے ٹائر سے پروسیس کے ذریعے تیل، راکھ اور اس میں استعمال ہونے والے تار وغیرہ کو علاحدہ کیا جاتا ہے۔

اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے ایس ایس پی، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہات، سب ڈویژنل مجسٹریٹ، جوائنٹ مجسٹریٹ اور دیگر افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) روہت سنگھ سجوان نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ صبح کے وقت بوائلر اچانک پھٹ گیا، جس سے شنکر (30) اور پروین (22) کی موت ہو گئی اور 3 دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


ایس ایس پی سجوان نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کشور پورہ گاؤں کے رہنے والے تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بوائلر زیادہ پریشر کی وجہ سے پھٹ گیا۔ فی الحال حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔