گجرات: احمد آباد کے ڈھولکا میں ایس یو وی اور ڈمپر کے تصادم میں 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

یہ حادثہ صبح 5 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایس یو وی شہر کے قریب ایک ہائی وے پر سڑک کے کنارے کھڑے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی

سڑک حادثہ / یو این آئی
سڑک حادثہ / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

گجرات کے احمد آباد کے ڈھولکا شہر میں منگل (27 فروری) کی صبح ایک تیز رفتار ایسی یو وی کار سڑک کے کنارے کھڑے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع پولیس نے دی ہے۔

ڈھولکا پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ صبح 5 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایس یو وی شہر کے قریب ایک ہائی وے پر سڑک کے کنارے کھڑے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ افسر نے بتایا کہ ایس یو وی گجرات کے بوٹاد ضلع سے داہود جا رہی تھی۔ اس حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 2 لوگ زخمی ہو گئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔


پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد مرنے والوں کے اہلِ خانہ کو مطلع کیا گیا اور زخمیوں کو احمدآباد کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ ایس یو وی کار کی بے قابو اسپیڈ بتائی جا رہی ہے۔ کار جس ڈمپر سے ٹکرائی اس میں اسٹیشنری کا سامان لدا ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔