ڈالر کے مقابلے روپیہ کی حالت خستہ، پھر ریکارڈ سطح کو چھوا

روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی سے خام تیل اور دیگر اشیاء کی درآمدات مہنگی ہو جائیں گی، جس کے سبب مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔ مہنگائی پہلے ہی 6 فیصد سے اوپر ہے۔

روپیہ اور ڈالر، تصویر آئی اے این ایس
روپیہ اور ڈالر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے۔ مارکیٹ کھلتے ہی روپیہ نے ریکارڈ کم ترین سطح کو چھو لیا۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ 81.54 کے نئی ریکارڈ کم ترین سطح پر کھلا۔ یعنی شروع میں ہی روپے میں 56 پیسے کی کمزوری دیکھی گئی۔ روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی سے خام تیل اور دیگر اشیاء کی درآمدات مہنگی ہو جائیں گی، جس کے سبب مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔ مہنگائی پہلے ہی 6 فیصد سے اوپر ہے۔ ایسے میں آنے والے دنوں میں عام لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں بار بار اضافے کی وجہ سے ہندوستانی روپے پر دباؤ بڑھ رہا ہے، تجارتی خسارہ بڑھنے اور بیرونی کرنسی کے اخراج کی وجہ سے روپیہ کے مزید ٹوٹنے کی توقع ہے۔ آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) اس ہفتے کے آخر میں دو ماہی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گی۔ ایسی صورت حال میں افراط زر کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے وہ ریپو ریٹ میں 0.50 فیصد اضافے کا اعلان کر سکتا ہے۔


روپے کی قدر میں کمی کا عام آدمی پر کیا اثر پڑے گا؟

  • روپے کی قدر میں کمی کا اثر معیشت پر پڑے گا۔

  • خام تیل مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی بڑھے گی۔

  • بیرون ملک سفر سے لے کر علاج تک مہنگا ہو گا۔

  • بیرون ملک میں تعلیم مہنگی ہو جائے گی

  • موبائل فون مہنگے ہو سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔