عیدالاضحیٰ پر ہندوستانی رئیسوں کو ملی 45 ہزار کروڑ روپے کی عیدی، گوتم اڈانی کو ہوا سب سے بڑا فائدہ

بلومبرگ بلینئرس انڈیکس کے مطابق ہندوستان کے 17 ارب پتیوں کی دولت میں 45 ہزار کروڑ روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، سب سے زیادہ فائدہ گوتم اڈانی کو ملا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مکیش امبانی اور گوتم اڈانی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مکیش امبانی اور گوتم اڈانی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

آج پورے ملک میں عیدالاضحیٰ کا تہوار تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ سبھی لوگ دوست و احباب سے گلے مل رہے ہیں اور بچوں کو عیدی مل رہی ہے۔ لیکن عیدالاضحیٰ سے ٹھیک پہلے کی شام ہندوستانی رئیسوں کو جو عیدی ملی وہ حیرت انگیز ہے۔ دراصل بدھ کی شام شیئر بازار میں خوب چاندی دیکھنے کو ملی۔ سرمایہ کاروں کو تقریباً 1.70 لاکھ کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔

بلومبرگ بلینئرس انڈیکس کے مطابق ہندوستان کے 17 ارب پتیوں کی دولت میں 45 ہزار کروڑ روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ سب سے زیادہ فائدہ گوتم اڈانی کو ملا ہے۔ ان کے علاوہ مکیش امبانی کو بھی شیئر بازار نے کروڑوں روپے کی عیدی دی ہے۔ اڈانی اور امبانی کو تو مشترکہ طور پر 27 ہزار کروڑ روپے کی عیدی ملی ہے، اور بقیہ 15 ارب پتیوں کی ملکیت میں 18 ہزار کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آئیے یہاں نیچے دیکھتے ہیں کہ ہنوستان کے کس ارب پتی کو عیدالاضحیٰ سے قبل کی شام کتنی عیدی حاصل ہوئی۔


  • گوتم اڈانی کی ملکیت میں بدھ کی شام 2.17 ارب ڈالر یعنی تقریباً 18 ہزار کروڑ روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اب ان کی مجموعی دولت 61.4 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

  • مکیش امبانی کی دولت میں 1.12 بلین ڈالر یعنی 9190 کروڑ روپے کی تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس طرح امبانی کی مجموعی دولت 87.5 ارب ڈالر ہو چکی ہے۔

  • شاپور مستری کی ملکیت میں 1780 کروڑ روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور ان کی دولت 29.6 بلین ڈالر پہنچ گئی ہے۔

  • ہندوستان کے سب سے بڑے شیئر بازار سرمایہ کاروں میں سے ایک ڈیمارٹ کے پروموٹر رادھا کشن دمانی کی دولت میں تقریباً 3500 کروڑ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اور اب ان کی مجموعی دولت 19 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔

  • ہندوستان کے ارب پتی سائرس پوناوالا کی دولت میں 492 کروڑ روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور ان کی دولت 16.9 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

  • دلیپ سنگھوی کی دولت میں 2552 کروڑ روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس طرح ان کی دولت بڑھ کر 16.7 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

  • ساوتری جندل کی دولت میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ان کی ملکیت میں 1452 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس طرح مجموعی ملکیت 16.1 ارب ڈالر پہنچ گئی ہے۔

  • سنیل متل کی ملکیت میں تقریباً 1000 کروڑ روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور ان کی کل دولت اب 13.8 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

  • کمار بڑلا کی دولت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان کی ملکیت 431 کروڑ روپے کے اضافہ کے ساتھ 13.8 ارب ڈالر پہنچ گئی ہے۔

  • ڈی ایل ایف پروموٹر کی ملکیت میں 358 کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور ان کی کل دولت اب 10.9 ارب ڈالر ہو چکی ہے۔

  • نُسلی واڈیا کی ملکیت میں 493 کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ان کی دولت اس وقت 9.32 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مذکورہ بالا سرمایہ کاروں کے علاوہ اشوتی دنی، بینو بانگر، وکرم لال، مہندر چیکسی، مرلی ڈیوی، پنکج پٹیل، راہل بھاٹیا کی دولت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دن یعنی 29 جون کو شیئر مارکیٹ بند ہے اس لیے آج کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔