’ایل پی جی‘ کے داموں نے دیا جھٹکا! گھریلو سلینڈر 25 روپے مہنگا

نئے نرخوں کا اطلاق آج یعنی 4 فروری سے کر دیا گیا ہے۔ دہلی میں 14.2 کلوگرام کے ایل پی جی کے گھریو سلینڈر کی قیمت اب 719 روپے ہو گئی ہے۔ پہلے یہ قیمت 694 روپے تھی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے عام آدمی کو مہنگائی کا ایک اور دھچکا دیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے درمیان حکومت نے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے گھریلو گیس سلنڈر میں 25 روپے کا اضافہ کیا ہے، جبکہ تجارتی سلنڈر کی قیمت میں 6 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

نئے نرخوں کا اطلاق آج یعنی 4 فروری سے کر دیا گیا ہے۔ دہلی میں 14.2 کلوگرام کے ایل پی جی کے گھریو سلینڈر کی قیمت اب 719 روپے ہو گئی ہے۔ پہلے یہ قیمت 694 روپے تھی۔ اترپردیش کے آگرہ میں 14.2 کلو گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافے کے بعد اس کی قیمت 732 روپے ہے، جبکہ اس سے پہلے اس کی قیمت 707 روپے تھی۔ جبکہ پٹنہ میں اس سلنڈر کی قیمت اب 817.50 روپے ہوگئی ہے۔


اس سے قبل یکم فروری کو تیل کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر (19 کلوگرام) کی قیمت میں 190 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا تھا۔ جس دن تجارتی سلنڈروں کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا اس دن گھریلو سلنڈروں کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ دسمبر میں تیل کمپنی نے گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں دو مرتبہ اضافہ کیا تھا۔ کمپنی نے پہلے 2 دسمبر کو 50 روپے کا اضافہ کیا اور اس کے بعد 15 دسمبر کو پھر سے 50 روپے کا اضافہ کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Feb 2021, 12:11 PM
/* */